کسی کے نزدیک جو بھی وہ اس کی مرضی۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے اہل کتاب کے بارے بالکل صاف صاف ارشاد فرما دیا ہے:
۱) لَقَدْ كَفَرَ الَّذِيْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللّٰهَ ثَالِثُ ثَلٰثَةٍ (المائدۃ:۷۳)
یقیناً ان لوگوں نے کفر کیا جنہوں نے کہا کہ اللہ تین میں تیسرا ہے۔
۲) لَقَدْ كَفَرَ الَّذِيْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْمَسِيْحُ ابْنُ مَرْيَمَ (المائدۃ: ۱۷)
یقیناً ان لوگوں نے کفرکیا جنہوں نے کہا کہ اللہ ہی مسیح ابن مریم ہے۔
۳) وَقَالَتِ الْيَهُودُ عُزَيْرٌ ابْنُ اللَّ۔هِ وَقَالَتِ النَّصَارَى الْمَسِيحُ ابْنُ اللَّ۔هِ,ذَٰلِكَ قَوْلُهُم بِأَفْوَاهِهِمْ ۖيُضَاهِئُونَ قَوْلَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن قَبْلُ, قَاتَلَهُمُ اللَّ۔هُ ۚ أَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ (التوبۃ:۳۰)
یہودیوں نے کہا کہ عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور نصاری نے کہا کہ مسیح اللہ کا بیٹا ہے۔ یہ ان کی اپنی بنائی ہوئی باتیں ہیں۔ یہ گذشتہ زمانے کے کافروں کی بات کی نقل کررہے ہیں۔ اللہ انہیں تباہ کرے، یہ کدھر بہکے جارہے ہیں۔
۴) يٰٓاَھْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَكْفُرُوْنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَاَنْتُمْ تَشْهَدُوْن (آل عمران: ۷۰)
اے اہل کتاب! تم اللہ کی آیات کا کفر کیوں کرتے ہو؟ حالانکہ تم خود اس پر گواہ ہو۔
۵) إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَيُرِيدُونَ أَن يُفَرِّقُوا بَيْنَ اللَّهِ وَرُسُلِهِ وَيَقُولُونَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ بِبَعْضٍ وَيُرِيدُونَ أَن يَتَّخِذُوا بَيْنَ ذَٰلِكَ سَبِيلًا (۱۵۰) أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ حَقًّا ۚ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا (۱۵۱)
(المائدۃ)
جنہوں نے اللہ اور اس کے رسولوں کا انکار کیا اور کہنے لگے ہم بعض پر ایمان لاتے ہیں اور بعض کا انکار کرتے ہیں یوں ایک درمیانی راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔تو یہ لوگ صریح کافر ہیں اور ہم نے کافروں کے لیے ذلت ناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
۶) قُلْ یٰٓاَہْلَ الْکِتٰبِ لَسْتُمْ عَلٰی شَیْءٍ حَتّٰی تُقِیْمُوا التَّوْرٰۃَ وَالْاِنْجِیْلَ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَیْکُمْ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَلَیَزِیْدَنَّ کَثِیْرًا مِّنْہُمْ مَّآ اُنْزِلَ اِلَیْکَ مِنْ رَّبِّکَ طُغْیَانًا وَّکُفْرًا فَلاَ تَاْسَ عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ. (المائدہ۵: ۶۸)
اے ہمارے نبی کہہ دیجیے کہ اے اہل کتاب، تمہاری کوئی بنیاد نہیں ہے، جب تک تم تورات، انجیل اور اس چیز (یعنی قرآن ) کو قائم نہ کرو جو تمہاری طرف تمہارے رب کی جانب سے اتاری گئی ہے، لیکن وہ چیز جو تیری طرف تیرے رب کی جانب سے اتاری گئی ہے، وہ ان میں سے بہتوں کی سر کشی اور ان کے کفر میں اضافہ کرے گی تو تم اس کافر قوم پر غم نہ کرو۔