نبیل
تکنیکی معاون
آج اتفاق سے نوائے وقت کی سائٹ کو وزٹ کیا تو حیرت کے کئی جھٹکے لگے۔ پہلی حیرت تو یہ دیکھ کر ہوئی کہ نوائے وقت جیسی بے کار ویب سائٹ اب نہ صرف تحریری اردو میں پیش کی جا رہی ہے بلکہ اس پر ایک اچھی کوالٹی کا لے آؤٹ بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ ابھی بھی اس ویب سائٹ میں بہتری کی گنجائش نظر آتی ہے لیکن پھر بھی پہلے کی نسبت یہ نوری سالوں بہتر ہے۔
دوسری اور شاید زیادہ اہم خبر نوائے وقت کی سائٹ پر جمیل نوری نستعلیق فونٹ کے استعمال کی ہے۔ وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر علوی نستعلیق فونٹ کے استعمال کے بعد اب نوائے وقت کی سائٹ پر جمیل نستعلیق فونٹ کے استعمال سے اندازہ ہوتا ہے کہ اردو کمپیوٹنگ کا مستقبل نستعلیق فونٹ کا ہے۔ میری جانب سے جمیل نستعلیق کو اس موقعے پر مبارک قبول ہو۔