روزہ داروں کا احترام کرنے والا پرندہ!

رمضان جب سے شروع ہوا ہے۔ میں ایک ویڈیو یا امیج مسلسل واٹس ایپ فیس بک اور سوشل میڈیا پر نظر آرہی ہے
اور مزے کی بات کہ اسے دھڑا دھڑ ثواب سمجھ کر شئیر بھی کیا جا رہا ہے۔
ایک ویڈیو ہے۔ اس میں بتایا جا رہا ہے کہ دیکھیں جی ماشاء اللہ ابابیل پرندہ کتنا سمجھدار اور با حیا اور اسلامی پرندہ ہے کہ رمضان جب بھی آتا ہے تو یہ اپنے پروں سے اپنا منہ چھپا کر پانی پیتا ہے تاکہ مسلمان روزہ دار جو شائد اس پرندے کو ہی دیکھتے رہتے ہیں وہ اپنا روزہ نہ متاثر کر سکیں۔

سب سے پہلے تو جان لیں کہ یہ پرندہ ابابیل نہیں۔
black-heron.jpg

7021dc5dccb58b22f0696d02f6ded31a.jpg

c2dbeaeedfd97a841504e187b5eca320.jpg

اسکا نام بلیک حیرن black heron ہے۔ اور یہ پانی کے اوپر اپنے بازو یعنی پر اس لیے پھیلاتا ہے تاکہ مچھلی کا شکار آسانی سے کر سکے اور یہ عمل صرف رمضان میں ہی نہیں بلکہ وہ پوری ذندگی یعنی ہر شکار کے وقت تواتر سے کرتا ہے. مزید آپ گوگل پر بھی سرچ کر کے دیکھ سکتے ہیں۔

خدا کے واسطے جہالت سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں اور ایسی باتوں سے اسلام ثابت نہ کریں.

اگر یہ پرندہ اتنا ہی اچھا اور سمجھ دار ہوتا تو روزہ ہی رکھ لیتا چھپ کے پانی پینے کی کیا ضرورت تھی..؟؟

اور جس ظالم کے بچے نے یہ ویڈیو بنا کے اسلام کے ساتھ مذاق کیا ہے اللہ اسے ہدایت دے.

یہ منافقوں کا ٹولہ وہی ہوتا ہے جو سارا سال فیس بک کی پوسٹوں میں اپنی دادی کے اقوال زریں کو حضرت علی رض کے اقوال سے منسوب کرتے ہیں اور پھر

" پانچ لکھیں اور جادو دیکھیں۔ " یا کوئ انہونی تصویر لگا کر لکھیں گے۔
" پلیز کوئ کنجوس ہی ہوگا جو اس میسج کو لائک نہیں کرے گا۔ "
اس سے بھی دل نہ بھرے تو

"پلیز اس میسج کو فارورڈ نہیں کیا تو جہنم میں جاوگے۔ "

جیسے منفرد کام کرتے رہتے ہیں اور ماہ رمضان میں آکر ایسا بھونڈا مذاق اسلام سے کرتے ہوئے بھی نہیں ڈرتے۔
منقول
 
میں عنوان سے یہ تو سمجھ گیا کہ اسی ویڈیو پر لڑی بنی ہے۔ مگر حیرانی ہوئی کے حمیرا بہن نے بنائی ہے۔
پڑھنے پر اطمینان ہوا کہ درست وضاحت کے ساتھ بنائی ہے۔ :)
 
زیک

مسافر
چرند پرند روزے نہیں رکھتے؟ پاکستان میں تو انہیں رمضان میں دانا ڈالنا بھی منع ہوتا ہو گا
 
محمد وارث

لائبریرین
چرند پرند روزے نہیں رکھتے؟ پاکستان میں تو انہیں رمضان میں دانا ڈالنا بھی منع ہوتا ہو گا
ہمارا بلا تو رکھتا ہے۔

وہ صبح سحری کے وقت سب کے ساتھ کھاتا پیتا ہے، پھر چھت کے راستے گھر سے باہر چلا جاتا ہے، افطاری کے وقت واپس آتا ہے اور ہم سمجھ جاتے ہیں کہ "روزہ" کھولنے آیا ہے۔ اس کے بعد پھر چلا جاتا ہے اور سحری کے وقت "روزہ" رکھنے پھر واپس آ جاتا ہے۔ سارا دن کیا کرتا ہے ہمیں اس سے کیا۔ :)
 
اس طرح کے روزے تو میں نے بہت لوگوں کو رکھتے دیکھا ہے
 
ہمارا بلا تو رکھتا ہے۔

وہ صبح سحری کے وقت سب کے ساتھ کھاتا پیتا ہے، پھر چھت کے راستے گھر سے باہر چلا جاتا ہے، افطاری کے وقت واپس آتا ہے اور ہم سمجھ جاتے ہیں کہ "روزہ" کھولنے آیا ہے۔ اس کے بعد پھر چلا جاتا ہے اور سحری کے وقت "روزہ" رکھنے پھر واپس آ جاتا ہے۔ سارا دن کیا کرتا ہے ہمیں اس سے کیا۔ :)
ماشاءاللہ اسکی سحری و افطاری پر آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کریں ڈھیروں نیکیاں کمائیں :)
 
فاخر رضا

محفلین
ہمارا بلا تو رکھتا ہے۔

وہ صبح سحری کے وقت سب کے ساتھ کھاتا پیتا ہے، پھر چھت کے راستے گھر سے باہر چلا جاتا ہے، افطاری کے وقت واپس آتا ہے اور ہم سمجھ جاتے ہیں کہ "روزہ" کھولنے آیا ہے۔ اس کے بعد پھر چلا جاتا ہے اور سحری کے وقت "روزہ" رکھنے پھر واپس آ جاتا ہے۔ سارا دن کیا کرتا ہے ہمیں اس سے کیا۔ :)
کیا یہ وہی بلا ہے جسکا ذکر ایک زرداری سب پر بھاری نے کیا تھا
 
محمدظہیر

محفلین
قرآن میں کس پرندے کا ذکر ہے سورہ فیل میں
میں مغرب کی نماز میں اکثر یہ سورۃ پڑھتا ہوں . چھوٹے چھوٹے پرندوں کے جھنڈ کو ابابیل کہا گیا ہے جنہوں نے اللہ کے دشمنوں سے خانہ کعبہ کی حفاظت کی تھی. ان پرندوں کا مفصل ذکر غالباً قرآن میں نہیں ہے :)
 
محمدظہیر

محفلین
یہی تو بات ہے
جہالت کی ضد عقل ہے، علم حاصل ہوجائے تب بھی بلی کے راستہ کاٹنے اور تیرہ کے ہندسے کی منحوسیت ختم نہیں ہوتی
یعنی کہ علم آنے سے ضروری نہیں کہ عقل بھی آ جائے.
اس کا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ جو لوگ جاہل ہیں وہ عقلمند نہیں ہوتے
:)
 
Top