روزہ شوگر لیول 'کولیسٹرول اوربلڈ پریشر میں اعتدال لاتا ہے

hakimkhalid

محفلین
روزہ شوگر لیول 'کولیسٹرول اوربلڈ پریشر میں اعتدال لاتا ہے:حکیم خالد

[align=justify:fcf0e5fb55] روحانی تسکین کے ساتھ ساتھ روزہ رکھنے سے جسمانی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
روزہ شوگر لیول 'کولیسٹرول اوربلڈ پریشر میں اعتدال لاتا ہے۔
'اسٹریس و اعصابی تناؤختم کرکے بیشتر نفسیاتی امراض سے چھٹکارا دلاتاہے'
روزہ رکھنے سے جسم میں خون بننے کا عمل تیز ہوجاتا ہے 'انسانی جسم سے فضلات اور تیزابی مادوں کا اخراج کرتا ہے
'موٹاپا اورپیٹ کو کم کرنے میں مفید ہے'
خاص طور پر نظام انہظام کو بہتر کرتا ہے
علاوہ ازیں مزید کئی امراض کا علاج بھی ہے لیکن یہ تبھی ممکن ہوسکتا ہے جب ہم سحر وافطار میں سادہ غذا کا استعمال کریں۔
خصوصاً افطاری کے وقت زیادہ ثقیل اور مرغن تلی ہوئی اشیاء مثلاً سموسے پکوڑے کچوری وغیرہ کا استعمال بکثرت کیا جاتا ہے جس سے روزے کا روحانی مقصد تو فوت ہوتا ہی ہے خوراک کی اس بے اعتدالی سے جسمانی طور پر ہونے والے فوائدبھی مفقود ہوجاتے ہیں بلکہ معدہ مزید خراب ہوجاتا ہے
لہذا افطاری میں دنیا جہان کی نعمتیں اکٹھی کرنے اور اس پر ٹوٹ پڑنے کی بجائے افطار کسی پھل 'کھجور یا شہد ملے دودھ سے کرلیا جائے اور پھر نماز کی ادائیگی کے بعد مزید کچھ کھالیا جائے اس طرح دن میں تین بار کھانے کا تسلسل بھی قائم رہے گا اور معدے پر بوجھ نہیں پڑے گا ۔
افطار میں پانی دودھ یا کوئی بھی مشروب ایک ہی مرتبہ زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کی بجائے وقفے وقفے سے استعمال کریں ۔انشاء اللہ ان احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کرنے سے روزے کے جسمانی وروحانی فوائدحاصل کر سکیں گے۔
[/align:fcf0e5fb55]
 

حجاب

محفلین
بہت اچھی معلومات ہیں حکیم صاحب،مگر سموسے کے بغیر افطار بھی تو ناممکن ہے ناں :roll:
 

حجاب

محفلین
وہ پکوڑے جو گرمیء حسن میں تلے جائیں اُن پر لپ اسٹک لگی ہوگی ضرور ،جو نہیں کھانے چاہییں :p
 

حجاب

محفلین
جی ہاں لپ اسٹک سے اثر پڑتا ہے،اگر زیادہ ڈارک ہو تو بی۔پی ہائی،ویسے یہاں اُن پکوڑوں کی بات ہوئی تھی جن پر لپ اسٹک لگی ہو،یعنی وہ حلال نہیں رہیں گے پکوڑے تو روزہ ضائع کرنا ہے تو کھائیں‌ آپ ،
ویسے آپ کو لپ اسٹک سے کیا ، کہ اثر پڑتا ہے شوگر پر یا بی ۔پی پر آپ لگاتے ہیں کیا :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
تو کیا لپ سٹک حرام ہے؟ اگر حرام ہے تو پھر خواتین کیوں لگاتی ہیں؟ بلکہ میں نے تو سنا ہے کہ اب مرد حضرات بھی شوق فرمانے لگے ہیں :(

اور میں نے اس لیے پوچھا تھا کہ میں بلڈ شوگر کا مریض ہوں۔
 

حجاب

محفلین
لپ اسٹک تو حرام ہے ،کیوں لگاتی ہیں ،اس لئے کہ اب مسّی نہیں لگائی جاتی،ویسے نہیں لگانی چاہیئے ۔
جی میں جانتی ہوں کہ آپ کو شوگر ہے۔مگر آپ سے لپ اسٹک کا کیا تعلق :shock: کیا آپ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :shock: :p
 

شمشاد

لائبریرین
کمال ہے حرام بھی ہے پھر بھی لگاتی ہیں اور میرا خیال ہے سو فیصد خواتین لگاتی ہیں۔ بلکہ ہر خاتون نے اپنے پرس میں رکھی ہوتی ہے۔

جی نہیں میں نے کبھی استعمال نہیں کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
جب آپ کو علم ہے کہ حرام ہے تو جان بوجھ کر استعمال کر کے کیوں گناہگار ہوتی ہیں؟

ویسے میرے علم کے مطابق اب اس میں حرام جانور کی چربی استعمال نہیں کی جاتی۔
واللہ اعلم بالصواب
 

قیصرانی

لائبریرین
چند ایک مشہور برانڈز کا سنا تھا کہ وہ کچھ حرام جانوروں‌کی چربی استعمال کرتے ہیں۔ لیکن آج سے بہت سال قبل ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اس کا اعلان کیا تھا کہ مقامی طور پر ممنوعات کا خیال رکھ کر ہی وہ اس طرح کی اشیا استعمال کریں گے۔ جیسا کہ کولگیٹ ٹوتھ پیسٹ اور لکس صابن میں سنا تھا کہ اس میں سور کی چربی استعمال ہوتی ہے۔ لیکن پاکستان یا کسی اسلامی ملک میں حرام جانوروں سے کوئی چیز تیار نہیں کی جاتی
 

hakimkhalid

محفلین
بات شروع تو روزے سے ہوئی تھی۔
پکوڑوں تک بھی معاملہ ٹھیک ہی تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن درمیان میں لپ اسٹک جو موضوع بحث بنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور بات حرام حلال تک آپہنچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو کیا اصل موضوع درمیان میں کہیں گم تو نہیں ہو گیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

بہرحال اگر ان باتوں سے آپ سب کے دل خوش ہو گئے تو بعضوں کے مطابق(سب کا متفق ہونا ضروری نہیں) تو یہ بھی عبادت ہے۔کیونکہ

دلاں وچ رب وسدا

تو میں پھر دوبارہ یاد دلائے دیتا ہوں
بات روزے کی ہورہی تھی اور ہونی چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
واقعی بات کہیں کی کہیں نکل گئی۔

واپس عنوان کی طرف آتے ہیں اور حکیم صاحب سے درخواست کہ مزید کچھ عنایت ہو۔
 

حجاب

محفلین
شمشاد نے کہا:
جب آپ کو علم ہے کہ حرام ہے تو جان بوجھ کر استعمال کر کے کیوں گناہگار ہوتی ہیں؟

ویسے میرے علم کے مطابق اب اس میں حرام جانور کی چربی استعمال نہیں کی جاتی۔
واللہ اعلم بالصواب

جب کبھی شادی وغیرہ میں جاؤں تو ہی استعمال کرتی ہوں۔ایسے تو نہیں،ویسے مجھے یہی پتہ تھا کہ اب بھی استعمال ہوتی ہے حرام جانور کی چربی اگر نہیں ہوتی تو اچھا ہے۔
 

حجاب

محفلین
hakimkhalid نے کہا:
بات شروع تو روزے سے ہوئی تھی۔
پکوڑوں تک بھی معاملہ ٹھیک ہی تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن درمیان میں لپ اسٹک جو موضوع بحث بنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور بات حرام حلال تک آپہنچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو کیا اصل موضوع درمیان میں کہیں گم تو نہیں ہو گیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

بہرحال اگر ان باتوں سے آپ سب کے دل خوش ہو گئے تو بعضوں کے مطابق(سب کا متفق ہونا ضروری نہیں) تو یہ بھی عبادت ہے۔کیونکہ

دلاں وچ رب وسدا

تو میں پھر دوبارہ یاد دلائے دیتا ہوں
بات روزے کی ہورہی تھی اور ہونی چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
:oops: معذرت آپ کا ٹاپک کہیں سے کہاں چلا گیا۔
 
Top