نبیل نے کہا:حکیم صاحب، کوئی ایسی غذائیں تجویز کریں جنہیں سحری میں کھانے سے زیادہ دیر تک توانائی بحال رہے۔ بعض اوقات تو دوپہر سے پہلے ہی آنتیں قل ھواللہ پڑھنا شروع ہو جاتی ہیں حالانکہ سحری پیٹ بھر کے کھائی ہوتی ہے۔
نبیل نے کہا:حکیم خالد اور حجاب، آپ دونوں کا بہت شکریہ۔ ویسے یہ چکن کے ساتھ پکائے گئے دلیے کے متعلق پہلی مرتبہ سنا ہے میں نے۔ اور وہ ایرانی بم کھجوریں یہاں جرمنی میں بھی رمضان میں دستیاب ہوتی ہیں۔ یہ واقعی کافی لذیز ہوتی ہیں۔ ویسے ان سے بھی سائز میں بڑی اور شیرے والی کھجوریں ملتی ہیں لیکن لوگ کہتے ہیں کہ وہ اسرائیلی کھجوریں ہیں۔
ایک اور سوال! کھجور کا ملک شیک کیا عام طریقے سے ہی بنایا جاتا ہے؟ یعنی کہ بس دودھ، چینی اور کھجوریں مکس کرکے بلینڈر چلا دیا یا کوئی اور خاص ترکیب ہے اس کی؟
شمشاد نے کہا:جب سے میں نے کھجور کے ملک شیک کا پڑھا ہے، ہمارے ہاں روزانہ یہی بن رہا ہے۔ خاصا لذیز ہوتا ہے۔
حجاب نے کہا:آپ کی ہی بھلائی ہے اس میں۔آپ کی بیگم صاحبہ کو کھجور گھر میں داخل نہیں کروانی چاہیئے۔
میں واقف ہوں شوگر کی تباہ کاریوں سے
آج پیپر میں اداکار لہری کے بارے میں بھی پڑھا ہے
لہری صاحب کی ٹانگ اور ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دی گئیں ہیں ،میں ڈرا نہیں رہی ہوں آپ کو ،بس کہنا ہے کہ آپ بھی واقف ہیں شوگر کی تباہ کاریوں سے تو احتیاط لازم ہے۔ضروری نہیں کہ سب کچھ کھایا جائے آپ کو میری باتیں ناگوار گزریں ہوں تو معذرت۔