روز مرہ ، محاورے اور ضرب الامثال (اردو ، عربی ، فارسی

کاشفی

محفلین
اُبلا سُبلا ۔۔۔۔ اُبالا سُبالا
یہ دو مختلف محاورے ہیں‌ مگر عام طور پر ایک ساتھ بولے جاتے ہیں۔ فی زمانہ تو پوری دنیا میں کھانا پکانا ایک آرٹ بن چکا ہے مگر اب بھی ایشائی کھانے اپنا جواب نہیں رکھتے اور ہر خاتون اس فن میں ماہر ہوتی ہے مگر جب کبھی اس کے برعکس ہوتا ہے تو پھر یہ محاورہ استعمال ہوتا ہے۔۔۔" فلاں گھر میں تو اُبلا سُبلا پکتا ہے۔۔" یا پھر کہتے ہیں "فلاں خاتون تو بس اُبالا سُبالا ہی پکاتی ہیں"۔۔۔۔۔

بشکریہ: آصف بھٹی
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یک انار و صد بیمار۔
وسائل ناکافی ہوں اور طلب زیادہ ہو تو کہا جاتا ہے ۔ کہ ایک انار اور سو بیمار (انار بمعنی دوا) ۔
 

Pragmatic

محفلین
عربی فارسی اور اردو کا عنوان کافی واضح ہے ۔
اور اصولاََ یہ سوال اردو میں پوچھا جانا چاہیئے۔
عنوان وچ لازمی نہیں کہ ہر زبان دا ناں لخیا جائے خیر نہیں تے نہ سہی، عنوان وچ تے اہہ وی نہیں لخیا گیا کہ پنجابی وچ سوال نہیں کرسکدے
 
Top