روسی انٹیلی جنس افسروں کی بیدخلی

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

29541209_1757013657692118_2502933413923127749_n.jpg

روسی انٹیلی جنس افسروں کی بیدخلی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کئ روسی انٹیلیجنس آفیسرز کو امریکہ سے نکل جانے کا حکم اور امریکہ کے شہر سیایٹل میں روسی قونصلیٹ بند کر دیا گيا ہے۔ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ہمراہ دنیا کے استحکام کیلئے روس کے خفیہ آپریشن کی بیخ کنی کیلئے چوکس ہے۔

Statement from the Press Secretary on the Expulsion of Russian Intelligence Officers

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

روسی انٹیلی جنس افسروں کی بیدخلی پر سیکرٹری اطلاعات کا بیان

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے روسی انٹیلی جنس کے درجنوں افسروں کی امریکہ سے بیدخلی اور سیاٹل میں روسی قونصل خانے کو ہماری آبدوزوں کے ایک اڈے اور بوئنگ کے قریب موجودگی کے باعث بند کرنے کا حکم جاری کیا۔ امریکہ نے یہ اقدام اپنے نیٹو اتحادیوں اور دنیا بھر میں شراکت کاروں کے ساتھ روس کی جانب سے برطانوی سرزمین پر فوجی معیار کا کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے جواب میں اٹھایا ہے۔ یہ روس کی جانب سے دنیا بھر میں جاری تخریبی سرگرمیوں کی ایک مثال ہے۔

آج کے اقدامات روس کی جانب سے امریکیوں کی جاسوسی اور امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث بننے والی خفیہ کارروائیوں کی اہلیت کو محدود کر کے امریکہ کو مزید محفوظ بناتے ہیں۔ ان اقدامات کے ساتھ امریکہ، ہمارے اتحادیوں اور شراکت کاروں نے روس پر واضح کر دیا ہے کہ اسے اپنے افعال کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ امریکہ روس کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے تعاون کو تیار ہے مگر اس کے لیے روسی حکومت کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہو گا۔

گڈ ہو گیا جی۔
وہ پوچھنا یہ تھا کہ جب روسی آپ کے سفارت کاروں کو بے دخل کریں گے تو کیا آپ اپنے سفارت کاروں کے لیے بھی ’امریکی انٹیلی جنس افسروں‘ کی اصطلاح استعمال کریں گے؟
 
Top