روسی عدالت نے گستاخانہ فلم پر پابندی لگادی

عاطف بٹ

محفلین
روس کے وفاقی دارالحکومت ماسکو میں ایک مقامی عدالت نے پیغمبرِ اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخی پر مبنی امریکی فلم کو "شدت پسند" قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی ہے۔ فیصلہ سناتے ہوئے معزز جج نے کہا کہ اس فلم کی نمائش سے "روس میں مذہبی عدم برداشت کو فروغ ملے گا۔" عدالت کی خاتون ترجمان نے اے ایف پی کو ٹیلیفون پر بتایا کہ استغاثہ کے اپیل کو تسلیم کرتے ہوئے فلم پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ روس میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور آزادی پسند حلقوں نے مذکورہ فلم پر پابندی عائد کئے جانے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے صدر ولادیمیر پیوٹن کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے فلم پر پابندی لگانے کو "عالمی دہشتگردوں کا دباؤ" قرار دیا ہے۔
ماخذ
 
نایاب

لائبریرین
روس جسے "دہریت" کی علامت کہا جاتا ہے اسکی جانب سے یہ اقدام اپنی جگہ حیران کن نہیں کیا ۔ ؟
کیا یہ کسی صورت پاکستانی عوام کو خوش کرنے اور ان سے دوستی کرنے سے منسلک تو نہیں ۔ ؟
 
عاطف بٹ

محفلین
روس جسے "دہریت" کی علامت کہا جاتا ہے اسکی جانب سے یہ اقدام اپنی جگہ حیران کن نہیں کیا ۔ ؟
کیا یہ کسی صورت پاکستانی عوام کو خوش کرنے اور ان سے دوستی کرنے سے منسلک تو نہیں ۔ ؟
نایاب بھائی، ایسا ہو بھی سکتا ہے مگر دنیا کے زیادہ تر مہذب اور ترقی یافتہ ممالک میں عدالتیں ایک تو بہت حد تک آزاد ہیں اور دوسرا یہ کہ پاک روس دوستی کا معاملہ بہت ڈانواڈول ہورہا ہے کیونکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کا دورہء روس دو تین بار ملتوی ہوچکا ہے اور روسی صدر کا دورہء پاکستان بھی منسوخ ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں، پاکستان، روس، افغانستان اور تاجکستان کا چہار فریقی اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔
 
ویسے بھی پاکستان کو اس وقت روس کے ساتھ دوستی بڑھانے کی راہ میں عرب اسلامی ممالک کی مخالفت کا سامنا ہے ۔ جو کہ شام میں روس کے عمل دخل پر تحفظات کا شکار ہیں ۔ چائنہ اور ایران کے علاوہ کوئی بھی اسلامی ملک روس سے دوستی بڑھانے کے حق میں نہیں ۔ اسی باعث پاکستان میں موجود کرپٹ اسٹیبلشمنٹ اس دوستی میں سن 1980 میں روس کی مخالفت کو سامنے رکھتے اس عمل کو آگے نہیں بڑھنے دے رہیں ۔ عذر کیا ہے کہ روس پاکستان میں قدم جما کر ان اسلامی ممالک کے خلاف اپنے مقاصد کی تکمیل کرے گا جو کہ افغان جنگ میں اس کے مخالف رہیں ۔ لیکن امید ہے کہ دوستی ہو جائے گی ۔
 
عاطف بٹ

محفلین
دراصل، سعودی عرب سمیت کئی بڑے اسلامی ممالک کے حکمران امریکیوں کو اپنا مائی باپ مانتے ہیں اور ان کے حکم کے بغیر سانس تک نہیں لیتے، یہی وجہ ہے کہ وہ کبھی بھی روس کی حمایت نہیں کریں گے۔ اور پاکستان کا حال یہ ہے کہ وہ ان اسلامی ممالک کے بغیر کچھ کر ہی نہیں سکتا کیونکہ اس سے ہمارے کرپٹ سیاستدانوں اور اسٹیبلشمنٹ کے مفادات پر زد پڑتی ہے۔ کوئی چاہے برا مانے مگر حقیقت یہی ہے کہ اکا دکا استثنائی مثالوں کے سوا تمام اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے واشنگٹن کو اپنا قبلہ بنایا ہوا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
پاکستان دفتر خارجہ کی دعوت پر روسی وزیر خارجہ 3 اکتوبر کو اسلام آباد آرہے ہیں۔

نایاب بھائی
جی ان کا دورہ پاکستان اک ٹرائل ہوگا کہ روس سے بڑھتی دوستی کس کس کو گراں گزرتی ہے ۔
ویسے بھی اب پاکستان کے لیئے چین ایران اور روس سے مل کر اک بلاک بنا لینا ہی مستقبل کے لیئے بہتر ہے ۔
 
ساجد

محفلین
عاطف بٹ بھائی ، براہِ کرم خبر کا ماخذ ارسال کر دیجیے۔
روس نے اگر فلم پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے تو یہ مبنی بر انصاف ہے۔ صرف اسلام ہی نہیں کوئی دوسرا مذہب و دھرم بھی کل کلاں اس قسم کی گھٹیا اظہارِ آزادی کا نشانہ بن سکتا ہے اور روس نے اسی تناظر میں یہ فیصلہ کیا ہے۔
رہی بات پاک روس دوستی کی تو اب روس کی بھی مجبوری ہے کہ پاکستان سے تعلقات بہتر کرے لیکن وہ ہماری طرح جذباتی خارجہ پالیسی کا حامل نہیں ہے۔ اس نے فوری طور پر اپنے مفادات کے تابع دورہ ملتوی کیا ہے لیکن اس میں ایسی زیادہ پریشانی والی بات نہیں۔ وہ پاکستان سے اپنے تعلقات کی بہتری کی طرف غیر محسوس طریقے سے بڑھے گا ۔ بیک ڈور سے پاکستان سے روابط مضبوط کرے گا اور اگر ہم نے کوئی بونگی نہ ماری تو یہ تعلقات بڑی حد تک مشترکہ مفادات کی صورت میں پنپ سکتے ہیں۔
 
عسکری

معطل
روس جسے "دہریت" کی علامت کہا جاتا ہے اسکی جانب سے یہ اقدام اپنی جگہ حیران کن نہیں کیا ۔ ؟
کیا یہ کسی صورت پاکستانی عوام کو خوش کرنے اور ان سے دوستی کرنے سے منسلک تو نہیں ۔ ؟
نہیں یہ ان کے اسلامی ملکوں سے تعلقات پر مبنی تعلق اور دفاعی سودوں کی وجہ سے ہے ۔ ورنہ غرمان ٹیٹوف ہی کافی ہے
 
دوست

محفلین
روس میں توہین مذہب کا ایک قانون زیر غور ہے۔ حال ہی میں ایک آرتھوڈاکس چرچ میں گانا گانے والی دو تین بی بیوں کو سزا ہوئی ہے۔ عیسی علیہ السلام پر ایک اسٹیج ڈراما بین کیا گیا ہے۔ لگتا ہے چرچ وہاں پھر سے فعال ہو رہا ہے۔ میرا خیال ہے اگر عیسائی ڈرامے پر پابندی لگوا سکتے ہیں تو انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ مسلمانوں کو بھی یہ حق حاصل ہو۔
 
نایاب

لائبریرین
چین کو بھی مشرف بہ اسلام کر دیا آپ نے۔۔۔ واہ یہ نیک کام کیا۔۔۔ جنت کے آدھے پلاٹ آپ کے ہوئے
گر نہیں ہوا ابھی تک تو کر دیں گے ۔
مسلمان کرنا کونسا اوکھا کام ہے ۔
بس اک مہرلگانے کی دیر اچھا بھلا کافر پکا مسلمان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کم از کم کسی مسلم ملک کو کافر بنانے سے تو بہتر عمل ہے نا ۔
ویسے چائنہ کے بعد " اور " سے تخصیص تو کی تھی ۔ مگر کیا علم تھا کہ یہی باعث حصول پلاٹ جنت ٹھہرے گا ۔
اسی خوشی میں آدھے آپ کی نذر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گر قبول باعث ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
گر نہیں ہوا ابھی تک تو کر دیں گے ۔
مسلمان کرنا کونسا اوکھا کام ہے ۔
بس اک مہرلگانے کی دیر اچھا بھلا کافر پکا مسلمان ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
کم از کم کسی مسلم ملک کو کافر بنانے سے تو بہتر عمل ہے نا ۔
ویسے چائنہ کے بعد " اور " سے تخصیص تو کی تھی ۔ مگر کیا علم تھا کہ یہی باعث حصول پلاٹ جنت ٹھہرے گا ۔
اسی خوشی میں آدھے آپ کی نذر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ گر قبول باعث ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
ہاہاہاہاہا
نا جی ہمیں تو اپنا جہنم سویٹ جہنم بھلا۔۔۔ سردیاں تو سکون سے گزریں گی
 
Top