روغن کلونجی سے امراض کا علاج

شمشاد

لائبریرین
پِتے / گردے میں پتھری gall & kidney stones

250 گرام پسی ہوئی کلونجی 250 گرام خالص شہد کا مرکب بنا لیں۔ ان دونوں کو خوب ملا لیں۔ اس مرکب سے دس دس ملی لیٹر کو دو چمچ لیں اور آدھے پیالے بھر پانی میں خوب ملائیں۔ اس میں پانچ ملی لیٹر خالص روغن کلونجی ملائیں۔ اس مرکب کو صبح ناشتے سے پہلے ہر روز کھائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
رانوں اور چڈے میں سوزش یا جلن inflammation

جس حصے میں جلن محسوس ہو رہی ہو اس حصے کو صابن اور پانی سے اچھی طرح سے دھو لیں، خشک کر لیں۔ اس کے بعد اصلی روغن کلونجی سے اس جگہ پر اچھی طرح سے ملیں اور اگلی صبح تک رہنے دیں۔ اس عمل کو تین دن تک دہرائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سُستی اور تھکاوٹ laziness

اس تکلیف میں آپ اسلی روغن کلونجی کے دس ملی لیٹر بھر چمچ کو خالص ارونج جوس میں ملا کر ہر صبح سویرے پئیں۔ دو روز کے اندر اندر آپ نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پُھلبہری leprosy

بدن کے جس حصے پر پُھلبہری ہو پہلے اس حصے پر سیب کے سرکہ سے مالش کریں۔ اس کے بعد خالص روغن کلونجی سے مالش کریں۔ اس عمل کو دہراتے رہیں۔ انشاء اللہ علامات دور ہو جائیں گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
یاداشت میں اصلاح و ترقی memory

ایک سو ملی گرام پودینے کو ابال لیں۔ اس میں ایک پانچ ملی لیٹر اسلی روغن کلونجی ملا لیں۔ اس مرکب کو روزانہ استعمال کریں۔ اس طرح عمل کرنے پر انشاء اللہ پندرہ دن کے اندر اندر آپ نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پٹھوں کا درد muscle pains

جسم کے جس جگہ پر درد ہو رہا ہو اس جگہ پر خالص روغن کلونجی سے مالش کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
نروس ٹینشن، دماغی دباؤ nervous tension / stress

اس حالت میں آپ خالص روغن کلونجی کی پانچ ملی لیٹر مقدار لیں اور اسے چائے یا کافی میں ملا کر روزانہ تین بار پئیں۔ طبیعت میں سکون محسوس ہو گا اور دباؤ کی علامات دور ہوں گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
جنسی نامردی sexual impotency

اس حالت میں یہ نسخہ استعمال کریں :

دو سو گرام کلونجی کے بیج زیتون کے تیل میں پیس لیں۔ اس کے ساتھ سو گرام لوبان پیس لیں ۔ اس میں پچاس گرام خالص روغن کلونجی اور پچاس گرام زیتون کا تیل اور دو سو گرام خالص شہد ڈالیں، ان سب کو اچھی طرح ملا لیں۔ جب بھی کھانا کھائیں اس کے بعد دس ملی لیٹر مقدار میں یہ دوا کھائیں۔ یہ قوتِ باہ کو بحال کرے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
کمر اور پٹھوں کا درد backache / muscle pains

خالص روغن کلونجی کو ہلکا سا گرم کر کے متاثرہ جگہ پر لگائیں۔ اس کے ساتھ چائے کی ایک چمچ (5 ملی لیٹر) دن میں تین بار پئیے۔ صبح، دوپہر، شام
 

شمشاد

لائبریرین
سر کا درد headache

خالص روغن کلونجی کا ماتھے سے لیکر کان پٹی تک آہستگی سے مساج کریں۔ پھر سر کو کسی پٹی سے باندھ لیں۔ ناشتے سے پہلے ایک چائے کی چمچ ایمان کے خالص روغن کلونجی کی خوراک لیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پیٹ کا درد stomach problems

خالص روغن کلونجی دن میں تین بار دودھ ملا کر پی لیں۔ پیٹ کا درد یقیناً ٹھیک ہو جائے گا۔ (انشاٗ اللہ)
 

شمشاد

لائبریرین
بالوں کا گرنا loss of hair

ایک لیموں کا رس ایک کپ میں نچوڑ لیں۔ اس سے سر پر دو منٹ تک اچھی طرح مساج کریں۔ اس کو سر پر پندرہ منٹ تک رہنے دیں۔ پھر کسی اچھے سے شیمپو سے سر کو اچھی طرح دھو لیں اور بالوں کو اچھی طرح خشک کر لیں۔ جب بال اچھی طرح خشک ہو جائیں تب خالص روغن کلونجی بالوں میں لگا لیں اور ایک چائے کا چمچ (5 ملی لیٹر) چائے یا کافی میں ملا کر پی لیں۔
 
Top