رونے میں کوئی برائی نہیں یے

نیلم

محفلین
رونے میں کوئی برائی نہیں یے

رونے میں کوئی برائی نہیں یے۔ نم آنکھیں‘ نرم دل ہونے کی نشانی ہیں اور دلوں کو نرم ہی رہنا چاہیے۔ اگر دل سخت ہو جائیں تو پھر ان میں پیار و محبت کا بیچ نہیں بویا جا سکتا اور اگر دلوں میں محبت ناپید ہو جائے تو پھر انسان کی سمت بدلنے لگتی یے۔ محبت وہ واحد طاقت ہے جو انسان کے قدم مضبوتی سے جما دیتی ہے اور وہ گمراہ نہیں ہوتا...۔"
بس ان آنسوؤں کے پیچھے ناامیدی اور مایوسی نہیں ہونی چاہیے۔ کیونکہ ناامیدی ایمان کی کمزوری کی علامت ہوتی یے۔ اللہ سے ہمیشہ بھلائی اور اچھے وقت کی آس رکھنی چاہیے۔ وہ اپنے بندوں کو اسی چیز سے نوازتا یے جو وہ اپنے اللہ سے توقع کرتے ہیں۔

(اقتباس: فاطمہ عنبریں کے ناول "رستہ بھول نہ جانا" سے
 
مہ جبین

محفلین
بس اج کا دن اچھا نہیں ہے آنٹی رونا ہی آئے جا رہا ہے :(
کبھی کبھی بلاوجہ بھی رونا آجاتا ہے نا۔۔۔۔۔۔۔:(
لیکن ایسا کرو کہ یہ رونا تم مجھے بھیج دو ، تمہارے تو ہنسنے کھیلنے کے دن ہیں تو تم تو ہنستی مسکراتی اچھی لگتی ہو
عینی چندا اب بالکل نہیں رونا، سمجھیں؟؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
رونا تو اچھا ہوتا ہے۔ بندہ ہلکا پُھلکا ہو جاتا ہے۔ دل کا غبار آنکھوں کے ذریعے نکل جاتا ہے۔

جو آنسو آنکھوں کی بجائے دل میں اُتر جائیں وہ بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔
 
عینی شاہ

محفلین
کبھی کبھی بلاوجہ بھی رونا آجاتا ہے نا۔۔۔ ۔۔۔ ۔:(
لیکن ایسا کرو کہ یہ رونا تم مجھے بھیج دو ، تمہارے تو ہنسنے کھیلنے کے دن ہیں تو تم تو ہنستی مسکراتی اچھی لگتی ہو
عینی چندا اب بالکل نہیں رونا، سمجھیں؟؟؟؟
جی آنٹی :happy:
 
تبسم

محفلین
رونے میں کوئی برائی نہیں یے

رونے میں کوئی برائی نہیں یے۔ نم آنکھیں‘ نرم دل ہونے کی نشانی ہیں اور دلوں کو نرم ہی رہنا چاہیے۔ اگر دل سخت ہو جائیں تو پھر ان میں پیار و محبت کا بیچ نہیں بویا جا سکتا اور اگر دلوں میں محبت ناپید ہو جائے تو پھر انسان کی بدلنے لگتی یے۔ محبت وہ واحد طاقت ہے جو انسان کے قدم مضبوتی سے جما دیتی ہے اور وہ گمراہ نہیں ہوتا...۔"
بس ان آنسوؤں کے پیچھے ناامیدی اور مایوسی نہیں ہونی چاہیے۔ کیونکہ ناامیدی ایمان کی کمزوری کی علامت ہوتی یے۔ اللہ سے ہمیشہ بھلائی اور اچھے وقت کی آس رکھنی چاہیے۔ وہ اپنے بندوں کو اسی چیز سے نوازتا یے جو وہ اپنے اللہ سے توقع کرتے ہیں۔

(اقتباس: فاطمہ عنبریں کے ناول "رستہ بھول نہ جانا" سے
:khoobsurat::best: :great:
 
Top