عزیزہ
عینی شاہ ۔ مجھے نقیبوں نے کچھ کچھ خبر دی ہے، آپ کی پریشانی بجا مگر ایسا بھی کیا!!
بسا اوقات انسان کو ایک تکلیف دِہ صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ مایوسی کی حد تک چلا جاتا ہے۔ جب کہ اُسے یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ اس کے پردے میں قدرت نے اس کے لئے کیا کچھ رکھ دیا ہے۔
انٹرویو دینا اور ٹیسٹ میں فیل ہونا بھی ایک قیمتی تجربہ ہے۔ آئندہ کے ٹیسٹ کے لئے خوب تیاری کیجئے اور پورے اعتماد سے ٹیسٹ دیجئے!!۔ میں نے بہت انٹرویو دئے، بہت ٹیسٹ دئے، بہت سوں میں فیل ہوا، اور بات یہاں تک پہنچی کہ فیل ہونا گویا ’’شغل‘‘ بن گیا۔ اور اس کے بعد، میں ٹیسٹ یا انٹرویو دینے جاتا تو بورڈ کے ممبروں سے گویا گپ شپ کرنے جاتا تھا، اور مزے کی بات، کہ میرٹ لسٹ پر بھی آ جاتا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔