روِندر جین کا قرآن کا منظوم ترجمہ

راج

محفلین
20040319151959ravindrajain203.jpg

ستر کے عشرے میں فلم ’ کانچ اور ہیر‘ سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والے روندر جین کو قدرت نے دنیا دیکھنے کا سکھ تو نہیں دیا لیکن اس کے باوجود انہوں نے وہ سب کچھ حاصل کیا جس کو پانا کسی عام آدمی کے لئے بھی آسان نہیں۔

چت چور، دلہن وہی جو پیا من بھائے، اکھیوں کے جھروکوں سے اور رام تیری گنگا میلی جیسی مقبول ترین فلموں کو اپنی موسیقی سے سجانے والے اور سو سے زائد فلموں کی دھنیں بنانے والے روندر جین کو ہندی کے ساتھ بنگلہ، سنسکرت، انگریزی اور اردو زبان پر عبور حاصل ہے۔

روندر جین آج کل قرآن کو کویتا یا نظم کی شکل میں ترجمے کے کام میں مصروف ہیں۔ ان سے بی بی سی کی سوفیا شانی نے بات کی۔

انٹرویو کے لیے بی بی سی کی لنک پر جائیں-

یہاں کلک کریں
 
الف نظامی

لائبریرین
ان کے لیے بہتر ہے کہ ہندوں کی مذہبی کتب پر طبع آزمائی کریں۔
معذرت کے ساتھ: قرآن کا ترجمہ ہر ایرا غیرا نہیں کرسکتا۔
 
اظہرالحق

محفلین
الف نظامی نے کہا:
ان کے لیے بہتر ہے کہ ہندوں کی مذہبی کتب پر طبع آزمائی کریں۔
معذرت کے ساتھ: قرآن کا ترجمہ ہر ایرا غیرا نہیں کرسکتا۔

نظامی صاحب آپکی بات غلط ہے ، آپ شاید پکتھل صاحب کو نہیں جانتے جنہوں نے قرآن کا انگریزی ترجمہ کیا تھا ، اور پھر اسکے بعد وہ اسلام کے نور سے منور ہوئے تھے ، اور قرآن صرف مسلمانوں کی کتاب نہیں ، پوری انسانیت کے لئے ہے ، اور اسکا موضوع ہی انسان ہے ۔ ۔ ۔

قرآن کے اس سے پہلے منظوم ترجمے ہو چکے ہیں‌مگر سندھی کا منظوم ترجمہ بھی کمال کا ہے ۔ ۔

ہو سکتا ہے اللہ انہیں اسی راستے سے حق کی طرف لانا چاہتا ہو، ہمیں بہتری کی امید رکھنی چاہیے ۔ ۔ بس اس میں ایک بات جو انکی رہبری کے لئے ضروری ہے وہ یہ کہ وہ پہلے سے کئے گئے ترجمے کو منظوم کر رہے ہیں ، جس سے قرآن کا پیغام پورا نہیں پہنچ سکتا ، کیونکہ ہر ترجمہ کسی انسان کا ہے اور وہ ڈائریکٹ قرآن سے اگر ترجمہ کریں گے تو اسکا اثر زیادہ ہو گا ۔ ۔

دوسری بات یہ کہ ایک موسیقار ہونے کے ناطے اگر وہ اسے ساز و آواز کو استعمال کریں گے تو غلط ہو گا ۔ ۔ ۔
 
راج

محفلین
بجا فرمایا آپ نے -
لیکن شائد آپ نے پورا آرٹیکل نہیں پڑھا- تو میں آپ کی توجہ دلانا چاہوں گا کہ وہ آج کل قران کی آئیتیں اور ترجمہ کو سن رہے ہیں- اور اس ترجمہ کو آسان الفاظ میں نظم کی شکل میں پرونا چاہتے ہیں-
 
الف نظامی

لائبریرین
اظہرالحق نے کہا:
قرآن کے اس سے پہلے منظوم ترجمے ہو چکے ہیں‌مگر سندھی کا منظوم ترجمہ بھی کمال کا ہے ۔ ۔
سندھی منظوم ترجمہ کن کا ہے؟

باقی جہاں تک ترجمہ کی بات ہے تو اس کی کیا ضمانت ہے کہ یہ غیرجانبداری سے یہ کام سرانجام دیں گے اور ملاوٹ نہیں کریں گے۔ دوسرا ان کا اسلام پر کتنا عبور ہے؟
 
نام تو یاد نہیں شاید ایاز شیخ ہیں ، مگر کنفرم نہیں ، کافی عرصہ پہلے دیکھا تھا ۔ ۔

دوسری بات جانب داری یا غیر جانب داری یہ انپر چھوڑ دینا چاہیے ، قرآن کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے خود لیا ہے ۔ ۔ ۔
 
Top