پیار سیکھا تھا، وفاداری کی مجبوری نہ تھی میں اگر روٹھوں تو اس کو بھی منانا چاہئے وسیم بریلوی
جاسمن لائبریرین فروری 27، 2020 #1 پیار سیکھا تھا، وفاداری کی مجبوری نہ تھی میں اگر روٹھوں تو اس کو بھی منانا چاہئے وسیم بریلوی
الشفاء لائبریرین مارچ 9، 2020 #3 کچھ تو مرے پندار محبت کا بھرم رکھ تو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ (احمد فراز)
فہد اشرف محفلین مارچ 9، 2020 #4 اب میں ہوں اور تجھ کو منانے کی جستجو کچھ بھی نہیں ہے راہ میں پندار بھی نہیں عرفان ستار
فہد اشرف محفلین مارچ 9، 2020 #5 تو جانتا نہیں مری چاہت عجیب ہے مجھ کو منا رہا ہے کبھی خود خفا بھی ہو بشیر بدر
فہد اشرف محفلین مارچ 9، 2020 #6 کہیں ملا تو کسی دن منا ہی لیں گے اسے وہ زود رنج سہی پھر بھی یار اپنا ہے ناصر کاظمی
فہد اشرف محفلین مارچ 9، 2020 #7 تجھے مناؤں کہ اپنی انا کی بات سنوں الجھ رہا ہے مرے فیصلوں کا ریشم پھر پروین شاکر
فہد اشرف محفلین مارچ 9، 2020 #8 منانے روٹھنے کے کھیل میں ہم بچھڑ جائیں گے یہ سوچا نہیں تھا معراج فیض آبادی