روٹھی بیوی کومنانے کا انوکھا طریقہ ۔۔۔نوجوان بجلی کے ہائی ٹینشن تاروں پر چڑھ گیا

زین

لائبریرین
یہ خبر آج پاکستانی خبر رساں ادارے آئی این پی نے جاری کی ہے :music:

ناگپور: بیوی کو منانے کا انوکھاطریقہ ۔نوجوان بجلی کے ہائی ٹینشن تاروں کے ٹاور پر چڑھ گیا ۔تفصیلات کے مطابق 31 سالہ مکیش راما دھارلکر جو کہ ایک مقامی کمپنی میں کام کرتا تھا اس کی بیوی ارچنا گھریلوتنازع پر اپنے دوبچوں کو لیکر گھرسے ناراض ہوکر چلی گئی اورکافی منت سماجت کے بعد بھی واپس نہ آئی تو گزشتہ روز مکیش اپنے علاقے کے سکول سے ملحقہ ہائی ٹینشن تاروں کے ٹاورپر چڑھ گیا اور خودکشی کرنے کی کوشش کی اہل محلہ اور گھروالوں نے بہت منتیں کیں لیکن وہ نہ مانا۔تاہم پولیس نے اسے نیچے اتارا۔
 
میر انیس

روٹھی بیوی کومنانے کا انوکھا طریقہ ۔۔۔ نوجوان بجلی کے ہائی ٹینشن تاروں پر چڑھ گیا

ناگپور: بیوی کو منانے کا انوکھاطریقہ ۔نوجوان بجلی کے ہائی ٹینشن تاروں کے ٹاور پر چڑھ گیا ۔تفصیلات کے مطابق 31 سالہ مکیش راما دھارلکر جو کہ ایک مقامی کمپنی میں کام کرتا تھا اس کی بیوی ارچنا گھریلوتنازع پر اپنے دوبچوں کو لیکر گھرسے ناراض ہوکر چلی گئی اورکافی منت سماجت کے بعد بھی واپس نہ آئی تو گزشتہ روز مکیش اپنے علاقے کے سکول سے ملحقہ ہائی ٹینشن تاروں کے ٹاورپر چڑھ گیا اور خودکشی کرنے کی کوشش کی اہل محلہ اور گھروالوں نے بہت منتیں کیں لیکن وہ نہ مانا۔تاہم پولیس نے اسے نیچے اتارا۔
ثابت ہوگیا جعلی عشق تھا ورنہ جو بجلی کے تاروں سے نہیں ڈر رہا تھا پولیس سے کیوں ڈر گیا۔ اور مجھکو یقین ہے بیوی پھر بھی نہیں آئی ہوگی واپس ۔
 
مغزل

محفلین
پاکستانی پولیس سے تو آج اگر فراعینِ مصر بھی ہوتے تو ڈرتے یہ تو بچارہ اللہ رکھے مظلوم سا محبت کرنے والا شوہر تھا ڈرنا تو ایک جمہوری فریضہ ہے ناں :angel:
 
میر انیس

لائبریرین
اصل میں بیگم نے اتنی ہائی ٹینشن دی ہوئ ہوگی کہ اب یہ ہائی ٹینشن کی تاریں بالکل ٹینشن فری لگ رہے ہونگی۔ بقول شاعر
تیری یاد میں جلکر دیکھ لیا اب آگ میں جل کر دیکھیں گے
 
نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب بھی تو ناگ ہی پور کے ہیں، کہیں ان کے ہمسائے میں تو یہ واقعہ نہیں ہوا؟ :D
 
Top