رُوبرُو

میں اور قیصرانی کیا دوسرے مرحلے کے لیے منتخب ہوگئے ہیں :) یا ابھی انٹر ویو کے امتحان اور بھی ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
محب عنوان دیکھو۔ طنز و مزاح۔ ابھی تو مزاح کا دور تھا، ابھی دوسرا مرحلہ ہم پر طنز سے شروع ہوگا۔ کیسے باس صاحبہ؟
غلام
 
فرحت کیانی

لائبریرین
لیجیے ہنگامی بنیادوں پر حاضر :happy: ہچکی لگ گئی مجھے ناشتہ کرتے :happy:
دیکھا میرے یاد کرنے کا اثر :cool2:
آپ نے قیصرانی اور محب علوی کو چھے سال پہلے کوئز کے دوسرے مرحلے میں پہنچنے کی خوشخبری سنائی تھی۔ وہ دونوں ابھی تک اگلے سوالات کے انتظار میں ہیں۔ اگرچہ مظلوم عوام کی طرح انہوں نے بھی کسی سے شکایت نہیں کی لیکن میں آزاد عدلیہ کی طرح خود ہی سوموٹو ایکشن لے کر آپ سے 'درخواست' کر رہی ہوں کہ اگلے مرحلے کے سوالات پوچھے جائیں۔
اور اب ایک سوال یہ بھی کہ اب آپ ایسے دلچسپ دھاگے شروع کیوں نہیں کرتیں؟
 
سیدہ شگفتہ

:happy:
آپ کے سوال کے جواب سے پہلے یہ بتائیں کہ یہ دونوں مظلوم عوام میں کب سے شامل ہو گئے بھلا !!!
اور یہ بھی بتائیں کہ آپ کے آخری سوال کا جواب دینے پر مجھے کیا انعام ملے گا :happy:
 
تو پھر اتنے دھاگے ایک ہی وارث کو ڈھونڈ رہے ہیں اور اپنے منہ آپ اپنی یتیمی کا اشتہار بھی ہیں مع سسپنس کے . :)
 
Top