رُوپ مَتی
معنٰی
سَت رنگی پوشاک کا طالِب
لفظوں کے خلعَت کا خواہاں
تیرا ایک اشارہ ء اَبرُو
روشنیوں کو گہرا نیلا
سات افلاک کو گِیلا کر دے
معنٰی کو با معنٰی کر دے
معنٰی کو با معنیٰ کر کے
کیسا جادُو کر دیتی ہو
جَل پَریوں کے پنگھٹ میں
تم سب سے نمایاں
صدیوں کے ساحِل سے لمبی پٹّی پر
لہروں کے ریشم میں
لِپٹا کے لے آتی ہو
لعل ِ بدَخشاں ' وقت کی دھارا
لعل ِ بدَخشاں کر کے مٹّی
ساکِن کر کے وقت کا دھارا
کیسا جادُو کر دیتی ہو
پریوں کے ٹولے سے نکلتی
آدم زاد کی آگ میں جلتی
آدم زاد کا اندر بھرتی
پانچ حواس معَطّل کرتی
دھوکا دیتی
کیسے بے سُدھ کر دیتی ہو
رُوپ مَتی ! تم کتنی ہری ہو
بُوندوں کو پُھونکوں سے اُڑاتی
گِیلے بالوں کو جَھٹکاتی
آنکھوں کے جُڑواں آنگن کو
بھر دیتی ہو
اقتدار جاوید
معنٰی
سَت رنگی پوشاک کا طالِب
لفظوں کے خلعَت کا خواہاں
تیرا ایک اشارہ ء اَبرُو
روشنیوں کو گہرا نیلا
سات افلاک کو گِیلا کر دے
معنٰی کو با معنٰی کر دے
معنٰی کو با معنیٰ کر کے
کیسا جادُو کر دیتی ہو
جَل پَریوں کے پنگھٹ میں
تم سب سے نمایاں
صدیوں کے ساحِل سے لمبی پٹّی پر
لہروں کے ریشم میں
لِپٹا کے لے آتی ہو
لعل ِ بدَخشاں ' وقت کی دھارا
لعل ِ بدَخشاں کر کے مٹّی
ساکِن کر کے وقت کا دھارا
کیسا جادُو کر دیتی ہو
پریوں کے ٹولے سے نکلتی
آدم زاد کی آگ میں جلتی
آدم زاد کا اندر بھرتی
پانچ حواس معَطّل کرتی
دھوکا دیتی
کیسے بے سُدھ کر دیتی ہو
رُوپ مَتی ! تم کتنی ہری ہو
بُوندوں کو پُھونکوں سے اُڑاتی
گِیلے بالوں کو جَھٹکاتی
آنکھوں کے جُڑواں آنگن کو
بھر دیتی ہو
اقتدار جاوید