رپورٹ‌ جنریٹ کرنے والے پروگرام کی ضرورت!

نبیل

تکنیکی معاون
محسن، کیا پائتھون سکرپٹنگ کے ذریعے یہ ممکن ہے کہ کسی فونٹ کی گلفس کو چھوٹے سائز کی (کسی بھی فارمیٹ کی) گرافکس میں سیو کیا جا سکے؟ مجھے ابھی تک اس کا ہینڈل نہیں ملا۔ اگر ایسا ممکن ہو جائے تو اس طرح کی رپورٹ جنریٹ‌ کرنا بہت آسان ہو جائے گا جس سے ری نیمنگ کے کام کی پڑتال کی جا سکے گی۔ اور اگر اس طرح کا ٹول پہلے سے موجود ہے تو اس کے بارے میں ہی بتا دو تاکہ ہمارے وقت کی بچت ہو جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں تو تلاش کر کر کے تھک گیا ہوں لیکن مجھے کسی طرح فونٹ کی گلفس کو بطور جف فائل سیو کرنے کا طریقہ نہیں ملا۔ :( خیر پائتھون سیکھنے کی مشق جاری ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
محترم نبیل بھائی! ہم ایچ ٹی ایم ایل میں رپورٹ جنریٹ کروائیں گے ناں کیا کہتے ہیں؟ پہلے وہاں تو میں نے ایسا ہی کیا تھا کہ جاوا کا ایک پروگرام اصل ترسیمہ جات، اس کے سامنے ترسیمہ جات پر لگیچر والا فونٹ لگا ہوا آتا تھا۔ اگر کوئی ترسیمہ ٹوٹا ہوا ہوتا تھا تو فورا پتہ لگ جاتا تھا۔
فرمائیے پائتھون کیسی ہے؟ :grin:
پرائیویسی کا کوئی تصور ہی نہیں! :grin: :grin: ہے ناں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن، پائتھون زبردست ہے۔
اگر تمہارے پاس جاوا پروگرام کا سورس ہے تو پلیز اسے یہاں مہیا کر دو، میں اسی لاجک کو پائتھون میں implement کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 

محسن حجازی

محفلین
نبیل بھائی شاید میں نے ذکر کیا ہو کہ میری پارٹیشن اڑ گئی تھی چالیس جی بی کی۔ میں کاپی کرواتا ہوں دوبارہ اپنی ہارڈ ڈسک پر۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے یہ احساس ہو رہا ہے کہ اس کام میں فونٹ لیب کے آبجیکٹ ماڈل سے کوئی مدد نہیں مل سکے گی۔ اس کے لیے علیحدہ سے پروگرام ہی لکھنا پڑے گا، اور یہ پروگرام سی شارپ وغیرہ میں بھی لکھا جا سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے سی شارپ میں پروگرام لکھ کر اتنی پیشرفت ضرور کر لی ہے کہ نوری نستعلیق کے فونٹس کی گلفس کو الگ الگ فولڈرز میں بطور جف محفوظ کر لیا جاتا ہے۔ اگر اس پروگرام میں گلفس کے پوسٹ سکرپٹ نام پڑھے جا سکیں جو کہ ہم نے فونٹ لیب کے ذریعے ایڈٹ کیے ہیں تو ایک ہی پروگرام میں رپورٹ جنریشن کا کام مکمل ہو سکتا ہے۔ ورنہ باقی حصہ پائتھون میں کرنا پڑے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے رپورٹ جنریشن میں کچھ پیشرفت کی ہے لیکن اس ویک اینڈ پر کام مکمل نہیں کر سکا ہوں۔ ہفتے کے دوران شاید وقت نہیں مل پائے گا۔ کوشش کروں گا کہ اگلے ویک اینڈ پر یہ کام مکمل کر دوں، اس کے بعد اس کام کو یہاں بھی پیش کر دوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
رپورٹ جنریٹ کرنے والا پروگرام تقریباً مکمل ہو گیا ہے۔ میں اس کو کچھ فائن ٹیون کرکے آپ کے سامنے پیش کر دوں گا۔ یہ فونٹ لیب میں رن ہو گا اور اس کے لیے پائتھون لینگویج اور اس کا ایک ٹیمپلیٹ انجن انسٹال کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ اس کے لیے میں ایک الگ پوسٹ میں ہدایات پوسٹ کر دوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اپنی جانب سے رپورٹ جنریشن والے پروگرام پر کام مکمل کر لیا ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ میں فائل 51 سے 55 تک کی جنریٹ کردہ رپورٹس اٹیچ کر رہا ہوں۔ اگر آپ نے گلفس امیجز والی زپ فائل کو ان زپ کیا ہے تو اس سے ایک Report فولڈر بھی بنا ہوگا۔ اس زپ فائل میں سے ایچ ٹی فائلوں کو ان زپ کرنے کے بعد اسی Report فولڈر میں رکھ دیں، پھر انہیں باری باری براؤزر میں کھول کر دیکھیں۔ میں آپ کو یہ رپورٹ جنریٹ کرنے والا کوڈ فراہم کر دوں تاکہ آپ خود سے رپورٹ جنریٹ کر سکیں اور ری نیمنگ کے کام کی پڑتال کر سکیں۔
 

Attachments

  • Report51_55.zip
    15.6 KB · مناظر: 6

arifkarim

معطل
بہت خوب نبیل بھائی، آپ کی پراگمنگ کمال کی ہے :):
a148.gif


اگر اسی طرز پر باقی 84 نورین فائلز کا ایچ ٹی ایم ایل بھی بن سکے تو ہم پڑتال کا کام بھی بانٹ لیں گے۔ پڑتال کیلئے کیا خاص اصول دینے کی ضرورت ہے؟ کیونکہ میرے خیال میں‌ ہم سب نے اپنی مرضی سے اعراب والے لگیچرز کو رینیم کیا ہے ;)
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، میں خود سے ساری ایچ ٹی ایم ایل فائلیں نہیں جنریٹ کروں گا بلکہ اس کے لیے فونٹ لیب کا میکرو فراہم کر دوں گا کہ جس کی ذریعے تم خود یہ کام کر سکو گے۔ اس کے لیے پائتھون انسٹال کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ کیا تم نے میری پوسٹ پڑھی ہے جس میں میں نے پائتھون انسٹال کرنے کے بارے میں لکھا ہے؟
میں نے ایچ ٹی ایم ایل جنریٹ کرواتے ہوئے فونٹ ایشیا ٹائپ رکھا تھا، لیکن تمہارے سکرین شاٹ کو دیکھ کر خیال آ رہا ہے کہ اس پر نستعلیق فونٹ بھی لگایا جا سکتا تھا۔
میں ایک مرتبہ رپورٹ جنریٹ کرنے والا میکرو فراہم کر دوں تو اس کے بعد ترسیمہ جات کی پڑتال کا کام بھی اسی طرح تقسیم کیا جا سکتا ہے جیسے کہ ری نیمنگ کا کام تقسیم کیا گیا تھا۔
 

arifkarim

معطل
عارف، میں خود سے ساری ایچ ٹی ایم ایل فائلیں نہیں جنریٹ کروں گا بلکہ اس کے لیے فونٹ لیب کا میکرو فراہم کر دوں گا کہ جس کی ذریعے تم خود یہ کام کر سکو گے۔ اس کے لیے پائتھون انسٹال کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ کیا تم نے میری پوسٹ پڑھی ہے جس میں میں نے پائتھون انسٹال کرنے کے بارے میں لکھا ہے؟
میں نے ایچ ٹی ایم ایل جنریٹ کرواتے ہوئے فونٹ ایشیا ٹائپ رکھا تھا، لیکن تمہارے سکرین شاٹ کو دیکھ کر خیال آ رہا ہے کہ اس پر نستعلیق فونٹ بھی لگایا جا سکتا تھا۔
میں ایک مرتبہ رپورٹ جنریٹ کرنے والا میکرو فراہم کر دوں تو اس کے بعد ترسیمہ جات کی پڑتال کا کام بھی اسی طرح تقسیم کیا جا سکتا ہے جیسے کہ ری نیمنگ کا کام تقسیم کیا گیا تھا۔

جی میں نے آپ کی پوسٹ پڑھی تھی۔ اب پتا نہیں یہ سب کیسے انسٹال کرنا ہے، مجھے تو پروگرامنگ بالکل نہیں‌آتی:confused: کوشش کرتا ہوں اس پائیتھوں کو فانٹ لیب میں انسٹال کرنے کی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، پائتھون بالکل نارمل پروگرام کی طرح انسٹال ہوتی ہے۔ اسے فونٹ لیب میں انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف اس کا انسٹالر رن کرو، یہ خود ہی انسٹال ہو جائے گی۔ پروگرامنگ کا کام میں اور محسن کر رہے ہیں، تمہیں اور باقی دوستوں کو اس کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
 
Top