عرفان سعید
محفلین
(میر سے معذرت)
رکھتا ہوں چہرے پر نقاب بہت
دھندوں سے جب اٹھے حجاب بہت
دھمکی سے مفت بس میں جاتا ہوں میں
آج کل مستیِ شباب بہت
کھاتے بریانی جب ہو دیر مجھے
دوست کھا جاتے ہیں کباب بہت
"ڈھونڈتے اس کو کوچے کوچے پھرے"
فون نے کر دیا خراب بہت
اس کا ابا قریب ہے شاید
" جاں کرے ہے اب اضطراب بہت"
جاب شاید وہ نیب میں کرے ہے
ساس کرتی ہے احتساب بہت
اس کی زلفیں گھٹا کو شرمائیں
لگوا کر آیا ہے خضاب بہت
ایک شبنم سی جو برستی ہے
منہ سے گرتے ہیں لعاب بہت
شادی کرنے سے ہوتا گر ہے ثواب
چار کر کے کما ثواب بہت
ایک ظالم بو نے بے ہوش کیا
جاناں کی سونگھی تھی جراب بہت
فیل ہوتی تھی وہ ریاضی میں
پائی پائی کا لے حساب بہت
۔۔۔ عرفان ۔۔۔
دھندوں سے جب اٹھے حجاب بہت
دھمکی سے مفت بس میں جاتا ہوں میں
آج کل مستیِ شباب بہت
کھاتے بریانی جب ہو دیر مجھے
دوست کھا جاتے ہیں کباب بہت
"ڈھونڈتے اس کو کوچے کوچے پھرے"
فون نے کر دیا خراب بہت
اس کا ابا قریب ہے شاید
" جاں کرے ہے اب اضطراب بہت"
جاب شاید وہ نیب میں کرے ہے
ساس کرتی ہے احتساب بہت
اس کی زلفیں گھٹا کو شرمائیں
لگوا کر آیا ہے خضاب بہت
ایک شبنم سی جو برستی ہے
منہ سے گرتے ہیں لعاب بہت
شادی کرنے سے ہوتا گر ہے ثواب
چار کر کے کما ثواب بہت
ایک ظالم بو نے بے ہوش کیا
جاناں کی سونگھی تھی جراب بہت
فیل ہوتی تھی وہ ریاضی میں
پائی پائی کا لے حساب بہت
۔۔۔ عرفان ۔۔۔