نکتہ ور
محفلین
میری پہلی تُک بندی، اگر میرے ایک صفحے کے دیوان کی زندگی کو خطرہ نہ ہوتا تو شاید میں ابھی بھی اس کو یہاں شائع نہ کرتا۔
بجتا ہے آستانوں میں گھنٹیوں کی طرح
رہتا ہے میرے دل میں محبتوں کی طرح
دور کیوں جائیں ، یہیں دیکھ لیں
عکس ہے میرے دل میں احساسوں کی طرح
کھو جاتا ہے تو ملنے کی طلب میں
بہت باتیں کرتے ہیں دیوانوں کی طرح
اک بے کلی ہے اک بے قراری ہے
پھرتا ہوں شہر شہر بے قراروں کی طرح
جھلک دکھا کے پھر ملتا نہیں
کیوں اتنا ستاتا ہے حسینوں کی طرح
زندگی رہی تو اک روز مل جائے گا
لازم ہے تلاش کرتے رہو طلبگاروں کی طرح
بجتا ہے آستانوں میں گھنٹیوں کی طرح
رہتا ہے میرے دل میں محبتوں کی طرح
دور کیوں جائیں ، یہیں دیکھ لیں
عکس ہے میرے دل میں احساسوں کی طرح
کھو جاتا ہے تو ملنے کی طلب میں
بہت باتیں کرتے ہیں دیوانوں کی طرح
اک بے کلی ہے اک بے قراری ہے
پھرتا ہوں شہر شہر بے قراروں کی طرح
جھلک دکھا کے پھر ملتا نہیں
کیوں اتنا ستاتا ہے حسینوں کی طرح
زندگی رہی تو اک روز مل جائے گا
لازم ہے تلاش کرتے رہو طلبگاروں کی طرح