آرمی میں جوائن کرنے سے متعلق تمام معلومات مندرجہ ذیل لنک سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
https://www.joinpakarmy.gov.pk/
لیکن میرے ذاتی تجربے کے مطابق آرمی ایک ایسا شارٹ کٹ ہے جو کہ آپ کے شوق اور لگن کے ساتھ ساتھ آپ کی قسمت پر بھی بہت منحصر ہے۔ اس لیے میرے ذاتی خیال میں اگر تو آپ کے صاحبزادے آرمی میں جانے کا شوق رکھتے بھی ہیں پھر بھی ان کو دو رخی حکمت عملی اپنانی پڑھے گی جہاں اسے اپنی روزمرہ تعلیم پر بھی بھرپور توجہ دینی ہوگی اور ساتھ ہی آرمی کے امتحان کے لیے ضروری تیاری بھی کرنی ہوگی۔ اگر تو آرمی میں نوکری مل جائے پھر تو اچھی بات ہے ، ورنہ پھر پیشہ وارانہ تعلیم کو جاری رکھا جائے ۔ جہاں تک سوال پیشہ وارانہ تعلیم کا ہے تو جیسے بہت سارے احباب نے اوپر لکھا ہے (جس سے میں مکمل متفق ہوں) اس کا چناؤ آپ کے بیٹے کو خود اپنے رحجان، مستقبل میں نوکری کے مواقع اور داخلے کے امکانات کو سامنے رکھ کر کرنا ہوگا۔ میرے خیال میں اس وقت سب سے بہتر کام آپ اس کی مکمل راہنمائی کے سلسلے میں کر سکتے ہیں ۔آپ کو اسے مستقبل کے تمام خدشات (مالی اور گھریلو مشکلات) اور مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے کے امکانات ، لیول آف کمپیٹیشن ،اور فوائد سے مکمل آگاہی (اس سلسلے میں رہنمائی آپ اوپر دئے گئے مختلف لنکز سے حاصل کر سکتے ہیں ) کے ساتھ ساتھ اس کی اپنی مرضی کے تعلیمی شعبے میں حصول تعلیم کے سلسلے میں جہاں تک ممکن ہو مکمل حوصلہ افزائی بھی کرنی ہوگی