رہنمائی درکار ہے

Hassan naqvi

محفلین
سلام علیکم تمام احباب کی خدمت میں سوال ہے کہ میں ایک اردو کتاب کی ورڈ میں ٹائپنگ کررہا ہوں بہت زیادہ کام ہوچکا ہے جسے اب اردو انپیج میں لانا چاہتا ہوں ایک دو یونی کوڈ کنورٹر بھی استعمال کرچکا ہوں لیکن مسئلہ حل نہیں ہو رہا مہربانی فرما کر اسکا کا کوئی بہتر حل بتائیں شکریہ
 
اسد

محفلین
کیا ورڈ فائل کو بطور 'پلین ٹیکسٹ' محفوظ کرنے کے بعد کنورٹر استعمال کے تھے؟
اگر کسی جاننے والے کے پاس انپیج 3 ہو تو اس میں پلین ٹیکسٹ فائل پیسٹ کر لیں اور پھر بطور انپیج فائل محفوظ کر لیں۔ یہ فائل انپیج کے کسی بھی ورژن میں کھل جائے گی۔
 
شکیب

محفلین
ان پیج 3 میں ڈائریکٹ یونیکوڈ سپورٹ ہے، وہ استعمال کریں...
ورنہ شارق مستقیم والا یونیکوڈ کنورٹر استعمال کریں، جو الف عین چچا جان کا تجویز کردہ ہے...
لنک یہاں ڈاؤنلوڈ سیکشن میں مل جائے گی شاید...
تدوین : ڈائرکٹ لنک
لیکن یہ صرف ان پیج ٹو یونی کوڈ ہے غالباً
 
فاخر رضا

محفلین
میں متفق ہوں
انپیج 3.1 میں کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے
پہلے مجھے بھی بہت مشکل ہوتی تھی. مگر نئے انپیج کے ساتھ بہت آسان ہے
 
شاہد شاہ

محفلین
ابرار کا پاک ورڈ فائنڈر بھی کر سکتا ہے۔ ویسے انپیج ۳ والا طریقہ بہتر ہے
ان پیج 3 میں ڈائریکٹ یونیکوڈ سپورٹ ہے، وہ استعمال کریں...
ورنہ شارق مستقیم والا یونیکوڈ کنورٹر استعمال کریں، جو الف عین چچا جان کا تجویز کردہ ہے...
لنک یہاں ڈاؤنلوڈ سیکشن میں مل جائے گی شاید...
 
فاخر رضا

محفلین
میں نے انپیج 3.1 انٹرنیٹ سے تلاش کیا تھا. یہاں لنک شیئر کرنا ممنوع ہے اس لئے خود ہی گوگل چاچا سے مدد لے لیجیے
 
الف عین

لائبریرین
کیا ورڈ فائل کو بطور 'پلین ٹیکسٹ' محفوظ کرنے کے بعد کنورٹر استعمال کے تھے؟
اگر کسی جاننے والے کے پاس انپیج 3 ہو تو اس میں پلین ٹیکسٹ فائل پیسٹ کر لیں اور پھر بطور انپیج فائل محفوظ کر لیں۔ یہ فائل انپیج کے کسی بھی ورژن میں کھل جائے گی۔
نستعلیق سے کاپی پیسٹ کرنے میں بہت گڑبڑ ہوتی ہے اسی لیے اسد نے پلین ٹیکسٹ ان پیج 3 میں کاپی پیسٹ کرنے کا لکھا ہے، لیکن یہ غلط ہے کہ اس فائل کو کسی بھی ان پیج ورژن میں کھولا جا سکے گا۔ یہ Backward compatible نہیں ہے۔ پرانے ان پیج میں یہ فائل نہیں کھل سکے گی۔
ان پیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر ہی استعمال کریں مگر سیدھا کاپی پیسٹ نہ کریں، بلکہ پہلے نسخ فانٹ اپلائی کر کے مطلوبہ ٹیکسٹ باکس میں کاپی کریں تو محض کچھ ہی اغلاط ہوتی ہیں، خاص کر ہمزہ والے حروف کی۔ جن کو بعد میں درست کیا جا سکتا ہے
 
فاخر رضا

محفلین
انپیج 3 سے پرانے انپیج میں نہیں کھولا جا سکتا. اس کے لئے پبلشر کو پی ڈی ایف فائل دے سکتے ہیں
 
تمام دوستوں کو سلام عرض ہے
سبھی دوستوں سے ایک مدد درکارہے ۔اینڈروئڈ موبائل کے نوٹ پیڈ کا ڈاڈا کمپیوٹر میں کیسے کوپی کرکے پیسٹ کریں کوئی طریقہ کسی دوست کو معلوم ہو توضرور بالضرور بتائیں
 
تمام دوستوں کو سلام عرض ہے
سبھی دوستوں سے ایک مدد درکارہے ۔اینڈروئڈ موبائل کے نوٹ پیڈ کا ڈاڈا کمپیوٹر میں کیسے کوپی کرکے پیسٹ کریں کوئی طریقہ کسی دوست کو معلوم ہو توضرور بالضرور بتائیں
ڈیٹا کیبل لگاکر موبائل کو کمپیوٹر سے اٹیچ کریں اور اینڈرائڈ کی جو نوٹ پیڈ فائل آپ نے بنائی ہے، اسے کمپیوٹر کے "نوٹ پیڈ" میں کھول لیں۔ وہاں سے کاپی کرکے کہیں بھی پیسٹ کر سکتے ہیں۔
 
اے آر چاند

محفلین
ریختہ ویب سائیٹ پر کتب ڈاؤنلوڈنگ کا آپشن موجود نہیں ۔ از راہِ کرم مدد کجیے کہ ڈاؤنلوڈنگ کےلیے کوئی جائز یا ناجائز طریقہ کار ہے کہ نہیں ؟؟؟
 
اے آر چاند

محفلین
اردو شاعر " آشفتہ چنگیزی " کے حالاتِ زندگی پر مواد کی تلاش ہے ۔ سننے میں آیا کہ نوے کی دہائی میں وہ اچانک کہیں غائب ہوگئے تھے (یا اغواء ہو گئے) ۔
احباب سے ملتمس ہوں انکے بارے جو کچھ معلوم ہو یہاں شیئر کیجیے ۔
 
Top