مجذوب رہنے دو چپ مجھے نہ سنو ماجرائے دل۔ خواجہ عزیز الحسن مجذوب

محترم سید زبیر کے دھاگے میں خواجہ عزیز الحسن مجذوب کی غزل پڑھی مزید کلام کی جستجو ہوئی یہ غزل ہاتھ لگر محترم سید زبیر صاحب کی محبتوں کی نظر کرتا ہوں​
رہنے دو چپ مجھے نہ سنو ماجرائے دل
میں حال دل کہوں تو ابھی منہ کو آئے دل

سمجھے کون کس سے کہوں راز ہائے دل
دل ہی سے کہہ رہا ہوں ماجرائے دل

کب تک یہ ہائے ہائے جگر ہائے ہائے دل
کر رحم اے خدائے جگر، اے خدائے دل

دو لفظوں ہی میں کہدیا سب ماجرائے دل
خاموش ہوگیا ہے کوئی کہہ کے ہائے دل

آتے نہیں ہیں سننے میں اب نالہائے دل
سنسان کیوں پڑی ہے یہ ماتم سرائے دل

ہوتا ہوں محو لذت دید قضائے دل
باغ و بہار زیست ہیں یہ داغ ہائے دل

اب ہوچکی ہے جرم سے زائد سزائے دل
جانے دو بس معاف بھی کردو خطائے دل

ہر ہر ادا بتوں کی ہے قاتل برائے دل
آخر کوئی بچائے تو کیونکر بچائے دل

اتنا بھی کوئی ہوگا نہ صبر آزمائے دل
سب سے لگائے تم سے نہ کوئی لگائے دل

اک سیل بے پناہ ہے ہر اقتضائے دل
ایسا بھی ہائے کوئی نہ پائے جو پائے دل

مجذوب تو بھی غیر خدا سے لگائے دل
عشق بتاں ہے بندہ حق ناسزائے دل

از حضرت خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمہ اللہ
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بہت شاندار
محترم سید زبیر کے دھاگے میں خواجہ عزیز الحسن مجذوب کی غزل پڑھی مزید کلام کی جستجو ہوئی یہ غزل ہاتھ لگر محترم سید زبیر صاحب کی محبتوں کی نظر کرتا ہوں​
سمجھے کون کس سے کہوں راز ہائے دل
دل ہی سے کہہ رہا ہوں ماجرائے
کیا ہی بہترین انتخاب ہے شہزاد بھائی ۔ لطف آگیا۔۔
ایک شعر نظر ثانی چاہتا ہے۔۔ شاید کتابت میں کچھ کسر کی وجہ سے اوزان قیام پذیر نہیں لگ رہے۔
 
سید زبیر

محفلین
سرکار سید شہزاد ناصر ! بہت خوب ،
رہنے دو چپ مجھے نہ سنو ماجرائے دل
میں حال دل کہوں تو ابھی منہ کو آئے دل

سمجھے کون کس سے کہوں راز ہائے دل
دل ہی سے کہہ رہا ہوں ماجرائے دل

اللہ ڈھیروں سعادتوں سے نوازے (آمین)
 
بہت شاندار

کیا ہی بہترین انتخاب ہے شہزاد بھائی ۔ لطف آگیا۔۔
ایک شعر نظر ثانی چاہتا ہے۔۔ شاید کتابت میں کچھ کسر کی وجہ سے اوزان قیام پذیر نہیں لگ رہے۔
جناب کہیں سے کاپی کر کے شریک کی ہے
اب دیوان میسر ہو تو تصیح ممکن ہے
پسند کرنے کا شکریہ
شاد و آباد رہیں
 
Top