ظفری کیا اس پوسٹ کو الگ کرکے سرمایہ دارانہ نظام کا ایک الگ موضوع نہ بنا لیا جائے جس میں گہرائی میں جا کر صرف اسی نظام کا مطالعہ کیا جائے اور اس کا موازنہ دوسرے نظاموں سے کیا جائے۔ چونکہ اب گفتگو پھیلتی جا رہی ہے اور مجھے یقین ہے جیسے جیسے ہم گفتگو کو آگے بڑھائیں گے گفتگو مزید پھیلے گی اور ہمیں الگ الگ دھاگے کھولنے پڑیں گے ۔ صارفین اور اپنی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم ان دھاگوں کو وقتا فوقتا آگے بڑھائیں گے جیسے میں نے دیکھا کہ تم نے ایک اور دھاگہ بھی شروع کر دیاہے ویسے پاکستان پر بات کرنے سے پہلے ہم ریاست ، نظریات اور سیاسی نظام کی اساس پر زیادہ گفتگو نہ کر لیں کیونکہ پاکستان کے حوالے سے بات شروع ہو گئی تو شاید پھر ان موضوعات کی طرف ہم واپس نہ آ سکیں۔
میں نے کوشش کی ہے کہ پہلے نظریات اور ریاست کے باہمی تعلق کو سمجھا جائے تاکہ معاشرہ میں ایک سیاسی نظام کا صحیح تصور سامنے آسکے ۔ جس پر تم نے ایک مفید پوسٹ بھی کی ہے ۔ میری جس پوسٹ کو تم نے کوٹ کر کے ایک الگ دھاگہ کھولنے کی جو تجویز دی ہے وہ صحیح تو ہے مگر نظاموں کے مطالعے کو میں بڑھانا نہیں چاہ رہا ۔ کیونکہ اب تک میں نے اس حوالے سے جتنی بھی پوسٹیں کی ہیں ۔ ان میں یہ نظام واضع کردیئے گئے ہیں ۔ اس کی تفصیلی بحث یہاں کارآمد نہیں ہوسکے گی کہ ہم صرف پاکستان کے حوالے سے بات آگے بڑھائیں گے ۔ اور میرا دوسرا دھاگہ بھی اسی ضمن میں تھا کہ اب ہم اپنی توجہ پاکستان کی طرف کر لیں ۔ اور یہاں بھی میں نے گفتگو کا آغاز نظریے کو ہی لیکر شروع کیا ہے ۔ اور نظریہ پاکستان کی تاریخ ، سیاسی اور مذہبی حوالوں سے بھی نمایاں کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ اس طرح جو خاکہ تیار ہو یا ہو رہا ہے اس سے ہمیں دنیا کے نظریات اور ان کے اطلاقات مختلف ممالک میں اور پھر نظریہ پاکستان اور اس کا اطلاق پاکستان پر سمجھنے میں آسانی ہوگی ۔ اور اس طرح کی ترتیب سے ہمیں اپنی سیاسی ، سماجی اور معاشی ڈھانچوں کو دیگر اقوام سے موازنہ کرنے میں مدد ملے گی ۔
دوسرا دھاگہ صرف اس لیئے الگ کھولا ہے کہ اس دھاگے میں پاکستان کی بات ہو ۔ اور یہاں ہم اپنا محاسبہ کریں گے کہ ریاست اور نظریہ کے مابین جو بھی مکالمات جو ماضی اور پھر اب حال میں جاری ہیں ان کی توڑ مروڑ کا عمل کیسے اور کیوں ہوا ۔ اور پھر کوئی ایسی تھیوری پر مرتب کرنے کی کوشش کریں گے جو پاکستان کے ہر بسنے والوں کو امن و چین کے ساتھ خوشحالی کا بھی راستہ تعین کرنے میں مدد کرے ۔
میری تو یہی پلاننگ ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ اس میں کامیاب کرے ۔ مگر اس کامیابی میں تم سمیت دیگر دوستوں کا بھی ساتھ چاہیئے ۔ امید ہے کہ شاید کوئی مثبت نتیجہ نکل آئے ۔
آمین