اردو ویکیپیڈیا کے خانہ ترمیم میں ایسا اختیار شامل کرنے کی کوشش ہے جس پر کلک کرتے ہیں غلط املا والے الفاظ درست ہو جائیں۔ ابتدائی اسکرپٹ اور مواد تیار ہے۔ البتہ دو مشکلیں پیش آرہی ہیں۔
1) پہلا مسئلہ:
کی وجہ سے اگر متن میں کسی نے ابتدائ لکھا ہو تو بٹن پر کلک کرتے ہیں وہ ابتدائیہو جاتا ہےلیکن اگر بٹن کو دوبارہ دبایا جائے تو وہ ابتدائیی ہو جاتا ہے۔ چنانچہ جتنی بار بٹن پر کلک کریں ایک ی کا اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ بالکل یہی صورت حال تنوین کے ساتھ ہے، اگر تقریبا کو تقریباً کرنے کی کوشش کریں تو پہلی مرتبہ میں بالکل درست لیکن اس کے بعد جتنی بار کلک کریں تو تنوین کا اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔
2) دوسرا مسئلہ:
میری خواہش ہے کہ صرف ایسے الفاظ تبدیل ہوں جن کے بعد ایک عدد اسپیس ہو۔ مثلا ابھی یہ ہو رہا ہے کہ اگر ہم تہا کو درست کرنے کے لیے
استعمال کر رہے ہیں تو تہا کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ریاستہائے متحدہ کو ریاستھائے متحدہ میں تبدیل کر دیتا ہے۔
امید ہے احباب کی مدد سے ان مشکلوں پر قابو پانا آسان ہو جائے گا۔
دوست ، ابن سعید ، اسد ، سید ذیشان
1) پہلا مسئلہ:
کوڈ:
['ابتدائ', 'ابتدائی'],
2) دوسرا مسئلہ:
میری خواہش ہے کہ صرف ایسے الفاظ تبدیل ہوں جن کے بعد ایک عدد اسپیس ہو۔ مثلا ابھی یہ ہو رہا ہے کہ اگر ہم تہا کو درست کرنے کے لیے
کوڈ:
['تہا', 'تھا'],
امید ہے احباب کی مدد سے ان مشکلوں پر قابو پانا آسان ہو جائے گا۔
دوست ، ابن سعید ، اسد ، سید ذیشان