ریحام کو سیاست میں لانے کا ارادہ نہیں ، آئندہ وہ پارٹی تقریب میں شریک نہیں ہونگی، عمران خان

ریحام کو سیاست میں لانے کا ارادہ نہیں ، آئندہ وہ پارٹی تقریب میں شریک نہیں ہونگی، عمران خان
293913_64509692.jpg

اسلام آباد(دنیا نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ریحام خان کو سیاست میں لانے کا کوئی ارادہ نہیں ، کہتے ہیں آئندہ وہ پارٹی کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔
این اے 19 ہری پور کے الیکشن میں شکست پر چاروں طرف سے تنقید کے تیر برسے تو کپتان وضاحتیں دینے پر مجبور ہوگئے۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہتے ہیں کہ ہری پور کے الیکشن میں شکست کے بعد ریحام خان پر ہونے والی تنقید سے انہیں پریشانی ہوئی ، عمران خان کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے این اے 19 کی مہم میں متعلقہ امیدوار کی درخواست پر شرکت کی۔ انہیں سیاست میں لانے کا کوئی ارادہ نہیں ، آئندہ وہ پارٹی کی کسی تقریب میں شریک نہیں ہوں گی ۔ عمران خان کے مطابق کراچی کے ضمنی الیکشن میں بھی ریحام ان کے کہنے پر ساتھ گئیں۔ہم کراچی میں خوف کی فضا ختم کرنا اور خواتین ووٹروں کو گھروں سے باہر نکالنا چاہتے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ تحریک انصاف اقربا پروری کے خلاف ہے ، ریحام کو پارٹی میں کوئی عہدہ دیا جا رہا ہے اور نہ ہی خیبر پختونخوا حکومت میں انہوں نے کہا کے پی کے حکومت میں ریحام کو کوئی پروٹوکول بھی نہیں دیا جا رہا۔
 
کل اپنے تجزئے میں شاہ زیب خانزادہ نے بتایا کہ دھرنے کے بعد ہونے والے 6 ضمنی انتخابات میں سے تحریک انصاف کو سب میں شکست ہوئی۔
 
Top