عبید انصاری
محفلین
جزاکم اللہ خیرامکرمی نبیل صاحب، آپ کی حوصلہ افزا آرا کے لیے ممنون ہوں۔ انشا؍ اللہ ڈاکومنٹیشن کی کوشش کی جائے گی۔ فی الحال آپ کی خدمت میں عرض کردوں کہ فیس بک میسنجر پر ’’اردو فانٹ ساز گروپ‘‘ کی تشکیل کے بعد برادرذیشان نصر نے مجھے بھی شاملِ گروپ کیا۔ پھر اس جماعت میں ماہرین کی ٹیم سے جو تبادلۂ خیال و آرا ہوئیں تو مجھ میں ایک تجسس پیدا ہوا کہ دیگر زبانوں میں سرخیوں کے لیے جدا اور متن کے لیے جدا فونٹس بنائے جاتے ہیں تو اردو میں کیوں ایسا نہیں کیا جاسکتا؟ اس پر بھی اچھا مباحثہ رہا۔ متن کے لیے بولڈنیس اصل قدر معلوم ہوئی۔ اسی سبب میں نے سوچا کہ اس قسم کا ایک متنی نستعلیق فونٹ ضرور بنایا جانا چاہیے جو متن کی مناسبت سے اچھا محسوس ہو۔ اس کی فنی تفصیلات اپنی جگہ ہیں۔ یہ اس کا محل نہیں ہے۔ مجھے فیض نستعلیق کی چار برسوں تک ڈیزائننگ کا تجربہ بھی رہا ہے۔ اس لیے کسی بھی نئے فونٹ کی ڈیجیٹل کتابت میرے لیے کوئی مشکل کام نہیں ہے۔اور پھر ایسے فنی ماہرین کی ٹیم کے ساتھ تو مزید آسان بات ہے کہ فوراً اس کے حسن و قبح کی بات ہو جاتی ہے۔
بہر کیف۔ مہر نستعلیق ویب کے گلفس کی فراہمی کے بعد کمپیوٹر پر کورل ڈرا میں، میں نے حسبِ توفیق ان کی ڈیجیٹل کتابت کی۔ اور مہر کے ہی کٹس کو استعمال کرتے ہوئے ان گلفس کو ترتیب دیا۔ اس کے بعد ان کو فونٹ میں فانٹ کریئیٹر پر برادر مکرم عارف کریم کی مکمل رہنمائی (بذریعہ ٹیم ویور) میں ان گلفس کو ری پلیس کیا ہے۔اس کام میں مجھے ایک مہینہ کا وقت لگا۔ اردو فونٹ ساز گروپ اس بات پر مسرور ہے کہ ان کی جانب سے ایک پہلا باقاعدہ فونٹ تشکیل پایا۔ مجھے سب کا خلوص حاصل رہا ہے۔ آپ کی دعائیں شاملِ حال رہیں تو انشاء اللہ اس فونٹ کو کامیاب اور زیادہ مفید بنانے کے لیے مستقبل میں نئے منصوبے بھی بنائے جا سکیں گے۔ ایک مرتبہ پھر پذیرائی کے لیے شکرگزار ہوں۔
میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ فیض نستعلیق میں کشیدہ دستیاب ہے یا نہیں؟ یا اس پر کام کا کوئی ارادہ؟ کہ سرخیوں کے لیے کشیدہ اشکال کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔