ریختہ نے اردو لغت جاری کردی

وصی اللہ

محفلین
اُردو سے اُردو لغت کو اُردو لغت بورڈ کراچی کی کاپی کر کے بنائی گئی ہے۔ حرف بہ حرف نقل ہے۔۔ اُردو سے انگریزی کا دیکھنا پڑے گا کہ کہاں سے اُٹھائی ہے۔۔
 
وصی اللہ

محفلین
اس صفحے پر تمام سورسز کی فہرست موجود ہے۔
کسی لغت کو بطور ماخذ استعمال کرنا اچھی بات ہے لیکن جوں کا توں نقل کرنا دوسری۔۔۔۔ اُردو سے اُردو لغت میں سورس میں دی گئی لغات سے استفادہ اگر کیا گیا ہے تو اس کی کوئی نظیر عنایت کر دیں۔۔ کیونکہ جہاں تک میں نے دیکھا کہ اُردو لغت بائیس جلدیں ہی نقل شدہ ہیں۔۔
 
سعادت

تکنیکی معاون

میرا مطلب یہ تھا کہ اُس صفحے پر جا کر دیکھ لیں کہ کون کون سی اردو ← انگریزی لغات کے نام موجود ہیں۔
 
اُردو سے اُردو لغت کو اُردو لغت بورڈ کراچی کی کاپی کر کے بنائی گئی ہے۔ حرف بہ حرف نقل ہے۔۔ اُردو سے انگریزی کا دیکھنا پڑے گا کہ کہاں سے اُٹھائی ہے۔۔
اردو لغت بورڈ والوں کی اپنی حالت قابل رحم ہے ۔۔۔ عرصہ ہوا ان کی لغت کی ایپ پلے اسٹور سے غائب ہے ۔۔۔ ویب سائٹ سیکیور نہیں ۔۔۔ انتہائی واہیات انٹرفیس ہے ۔۔۔ اچھا ہی ہے کہ کسی نے ان کے کام کو معیاری پلیٹ فارم پر محفوظ کر دیا ۔۔۔ وگرنہ ان سے تو ہرگز یہ امید نہیں کی جا سکتی ۔۔۔ ایک بچے کے سائبر حملے کی متحمل نہیں ہو سکتی ان کی ویب سائٹ۔
 
Top