ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟

MindRoasterMirs

محفلین
بہت اعلیٰ۔ جواب نہ دینے پر معزرت۔ آج کل کچھ زیادہ مصروفیت کی وجہ سے محفل میں آنا جانا کم ہے۔
برٹش لائبریری کے بارے میں اگر آپ اس کے دھاگے میں پوسٹ کریں تو جو احباب اس کام میں دلچسپی لیتے ہیں وہ اس بارے میں اپڈیٹ حاصل کر سکیں گے۔ اس کا کوڈ میں نے گٹ ہب میں نہیں ڈالا۔ کوشش کر کے اس ویک اینڈ میں یہ کام کر دوں گا تا کہ آپ اس میں اپنا کوڈ بھی شامل کر سکیں اور مزید اگر اس میں تبدیلی کرنا مقصود ہو تو حضرات کو آسانی رہے۔

جزاک اللہ خیرا۔ کوئی مسئلہ نہیں ساتھ باقی زندگی کے کام بھی چلانے ہوتے ہیں ۔ کوڈ میں نے اس کا حاصل کر لیا تھا اور اپ ڈیٹ بھی ظاہر ہے کوڈ حاصل کرنے کے بعد ہی کیا ہے ۔ اب میں اگر آپ چاہیں تو آپ کو اس کا کوڈ بھیج دیتا ہوں ۔ آپ پھر جیسے اس کو چاہیں تبدیل کر کے اس پر مزید کام کر سکتے ہیں ۔ لنک میں آپ کے بتائے ہوئے ربط پر بھی پوسٹ کر دیتا ہوں اور چونکہ یہاں بھی کچھ بات ہوئی ہے تو یہاں بھی لنک دے دیتا ہوں ۔ برٹش لائبریری ڈاؤنلوڈر لنک
والسلام
 
شکیب

محفلین
السلام علیکم محمد عمر بھائی! ریختہ ڈاؤنلوڈر کا کوڈ آپ نے چونکہ سی شارپ میں لکھا ہے، کیا اسے بذریعۂ زیمرن xamarin اینڈرائیڈ ایپ میں آسانی سے ڈھالا جا سکتا ہے؟
 
محمد عمر

لائبریرین
السلام علیکم محمد عمر بھائی! ریختہ ڈاؤنلوڈر کا کوڈ آپ نے چونکہ سی شارپ میں لکھا ہے، کیا اسے بذریعۂ زیمرن xamarin اینڈرائیڈ ایپ میں آسانی سے ڈھالا جا سکتا ہے؟

اس لائبریری کو netstandard2.0 میں لکھا ہے۔ اگر آپ کا زیمرین سی شارپ پروجیکٹ netstandard2.0 کو سپورٹ کرتا ہے تو یہ کام کرے گا۔
 
آخری تدوین:

شکیب

محفلین
اس لائبریری کو netstandard2.0 میں لکھا ہے۔ اگر آپ کا زیمرین سی شارپ پروجیکٹ netstandard2.0 کو سپورٹ کرتا ہے تو یہ کام کرے گا۔
جی چیک کرتا ہوں۔ ویک اینڈ پر تجربات کرتا ہوں ان شاء اللہ۔
سی شارپ کو ہاتھ لگائے ہوئے 4سال ہو گئے ہیں، دیکھو کیا بنتا ہے 😆
 
محمد مسلم

محفلین
جزاک اللہ۔اب گوگل اے پی آئی کو پیسٹ کرنا پڑتا ہے۔ میرا خیال تھا صرف json فائل کی صرف لوکیشن دینی ہوگی۔ بہرحال اب اردو ٹیکسٹ مل رہا ہے۔ نیز ایک بگ ہے کہ پروگرام کھولتے وقت یہ پوری ونڈو نہیں دکھاتا:
image.png
گوگل اے پی آئی کو حاصل کرنے اور پیسٹ کرنے کا طریقہ بھی بتا دیجئے۔
 
عباس رضا

محفلین
AM-JKLWZ4E93sITwiRWsZCNhPFnZgUzy-yteYeseqzuD8IjnKIHDaVA7nigYm-bkcsK4CsCUKivaKTLPcL7rpS7QU2uvj9sMKKzQjug4oV1ZQKwkqkEdgzr3SPmZgzcbsY8hPNBpoUG48diubhvDINCh4dHV=w959-h561-no

پرسوں تک ڈاؤن لوڈر بہترین کام کررہا تھا لیکن آج ڈاؤن لوڈر نے کام کرنا چھوڑ دیا۔
مثال کے طور پر یہ کتاب “کیمرا اور فوٹوگرافی“ پرسوں ڈاؤن لوڈ کی تھی لیکن آج یہ کتاب بھی ڈاؤن لوڈ ہونے میں مسئلہ ہورہا ہے۔ لگتا ہے ریختہ والوں نے توڑ کرلیا ہے کوئی۔
چارہ گرو! خدارا! کوئی کرونا چارہ
فلسفی محمد عمر جاسم محمد
 
آخری تدوین:

تعمیر

محفلین
پرسوں تک ڈاؤن لوڈر بہترین کام کررہا تھا لیکن آج ڈاؤن لوڈر نے کام کرنا چھوڑ دیا۔
مثال کے طور پر یہ کتاب “کیمرا اور فوٹوگرافی“ میں نے پرسوں ڈاؤن لوڈ کی تھی لیکن آج یہ کتاب بھی ڈاؤن لوڈ ہونے میں مسئلہ ہورہا ہے۔ لگتا ہے ریختہ والوں نے توڑ کرلیا ہے کوئی۔
چارہ گرو! خدارا! کوئی کرونا چارہ
درست کہا کہ آج صبح سے یہی مسئلہ چل رہا ہے۔ کروم ڈرائیور اپ-ڈیٹ کرنے کے باوجود بھی مسئلہ برقرار ہے
 
محمد عمر

لائبریرین
AM-JKLWZ4E93sITwiRWsZCNhPFnZgUzy-yteYeseqzuD8IjnKIHDaVA7nigYm-bkcsK4CsCUKivaKTLPcL7rpS7QU2uvj9sMKKzQjug4oV1ZQKwkqkEdgzr3SPmZgzcbsY8hPNBpoUG48diubhvDINCh4dHV=w959-h561-no

پرسوں تک ڈاؤن لوڈر بہترین کام کررہا تھا لیکن آج ڈاؤن لوڈر نے کام کرنا چھوڑ دیا۔
مثال کے طور پر یہ کتاب “کیمرا اور فوٹوگرافی“ پرسوں ڈاؤن لوڈ کی تھی لیکن آج یہ کتاب بھی ڈاؤن لوڈ ہونے میں مسئلہ ہورہا ہے۔ لگتا ہے ریختہ والوں نے توڑ کرلیا ہے کوئی۔
چارہ گرو! خدارا! کوئی کرونا چارہ
فلسفی محمد عمر جاسم محمد
دو دن پہلے تک تو کتابیں ڈاؤنلوڈ ہو رہیں تھیں لیکن آج یہ مسئلہ آ رہا ہے۔ لگتا ہے ریختہ نے کچھ تبدیلی کر دی ہے۔ میں جلد از جلد اس کا حل تلاش کرتا ہوں۔
درست کہا کہ آج صبح سے یہی مسئلہ چل رہا ہے۔ کروم ڈرائیور اپ-ڈیٹ کرنے کے باوجود بھی مسئلہ برقرار ہے
اس ڈاؤنلوڈر کے لئے کروم ڈرائیور کی ضرورت نہیں ہے۔ مسئلہ کچھ اور ہے۔
 
محمد عمر

لائبریرین
آج کچھ وقت ملا تو میں نے ریختہ کے مسئلہ کو دیکھ کر اسے حل کر دیا ہے۔ ریختہ نے اپنی اے پی آئی کے پیرامیٹرز تبدیل کر دیے تھے جو کہ میں نے اب درست کر دیے ہیں۔ اب یہ بالکل ٹھیک کام کر رہی ہے۔

آپ تمام اطلاقیے پرانے ربط سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ربط یہاں دوبارہ شیئر کر رہا ہوں۔

اس میں موجود کمانڈ لائن اور یوزر انٹرفیس کی اپیلیکیشن اب کام کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ میری لائبریری کا بھی استعمال کر رہے ہیں تو نیو گٹ سے اس کا تازہ ترین ورژن (1۔0۔15)اپگریڈ کر لیں۔

اس کی ٹیسٹنگ میں نے خود کی ہے لہٰذا اس میں سقم موجود ہو سکتے ہیں۔ اگر احباب کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو یہاں ضرور بیان کریں تا کہ اس کا حل تلاش ہو سکے۔
 
عابد313

جزاک اللہ
 
تعمیر

محفلین
آج کچھ وقت ملا تو میں نے ریختہ کے مسئلہ کو دیکھ کر اسے حل کر دیا ہے۔ ریختہ نے اپنی اے پی آئی کے پیرامیٹرز تبدیل کر دیے تھے جو کہ میں نے اب درست کر دیے ہیں۔ اب یہ بالکل ٹھیک کام کر رہی ہے۔
جی ہاں، 32-بٹ پر بالکل ٹھیک کام کر رہی ہے۔ 64-بٹ پر چیک کرنے کے بعد بتاؤں گا۔
بہت بہت شکریہ جناب محترم 💐
 
عباس رضا

محفلین
آج کچھ وقت ملا تو میں نے ریختہ کے مسئلہ کو دیکھ کر اسے حل کر دیا ہے۔
بہترین جناب۔ زبردست۔ کمال کام کیا۔ میری اور میرے سب آفس والوں کی طرف سے بہت بہت شکریہ۔ خدا آپ کو خوش رکھے۔
64-بٹ پر چیک کرنے کے بعد بتاؤں گا۔
ریختہ ڈاؤن لوڈر 64 بٹ بھی بہترین انداز میں کام کررہا ہے۔
 
محمد عمر

لائبریرین
Rekhta 2022-01-28 at 10.54.35 AM

محمد عمر صاحب دوبارہ شکریے کا موقع دیں۔ ریختہ والوں نے پھر جھنڈی دکھا دی ہے۔ جزاک اللہ​

محترم میرے پاس تو درست کام کر رہا ہے۔ برائے مہربانی پرانے پروگرام کا فولڈر حذف کر کے نیا روژن یہاں سے حاصل کریں اور دوبارہ کوشش کریں۔
تعمیر عباس رضا کیا آپ تصدیق کریں سکیں گے کہ آپ کے لئے یہ کام کر رہا ہے یا نہیں۔
 
وصی اللہ

محفلین
چند ایک صفحات ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد
Failed to download page. Retrying #1...
The operation has timed out.
Failed to download page. Retrying #1...
The operation has timed out.
The operation has timed out.
The operation has timed out.
ایرر آتا ہے
 
تعمیر

محفلین
تعمیر عباس رضا کیا آپ تصدیق کریں سکیں گے کہ آپ کے لئے یہ کام کر رہا ہے یا نہیں۔
32 - بٹ ونڈوز پر کام نہیں کر رہا ہے۔ وہی ایرر بتا رہا ہے جو کہ اوپر وصی اللہ صاحب نے لکھا ہے۔
ویسے کل تک تو بہترین کام کر رہا تھا۔ البتہ ابھی 64-بٹ پر چیک کرنا باقی ہے۔
 
Top