فرقان احمد
محفلین
یعنی آپ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے! چائے کا الگ ہی نشہ ہے سرکار! یہ تو ماننا ہو گا۔ شکر ہے، علمائے کرام کی اکثریت نے اسے حلال ہی شمار کیا ہے جس پر اللہ پاک کا جتنا شکر بجا لایا جائے، کم ہے۔ ویسے میرا ذاتی خیال ہے کہ کسی حد تک یہ مشروب وہی کام کر دکھاتا ہے، جو کہ عام طور پر نشہ آور مشروبات سے متعلقہ شمار کیے جاتے ہیں۔ اگر ناشتے میں چائے نہ ملے تو شدید سر درد کی کیفیت رہتی ہے۔ سردی ہو یا گرمی، یہ کیفیت برقرار رہتی ہے۔ ہاں، اتنا ضرور ہے کہ چائے میں چینی کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے۔ اگر زیادہ چینی پڑ جائے تو پھر چائے پینا محال ہو جاتا ہے۔میرے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ عام دنوں میں چائے چھوڑ دوں تو شروع شروع میں سر درد رہتا ہے، پھر ختم۔ اس کے بعد چائے جب تک چاہوں چھوڑ سکتا ہوں لیکن ایک بار رمضان المبارک میں ایسا کیا تو سردرد ، نیند اور پیاس لگنا شروع ہوگئی جو چائے پینے سے نہیں لگتی تھی۔
آپ لوگوں کی ریسرچ کیا فرماتی ہے بیچ اس مسئلے کے؟
آخری تدوین: