ijaz1976
محفلین
میں چاہتا ہوں کہ میں گھر ہوتے ہوئے آفس کے سسٹم کو ریموٹلی ایکسس کرسکوں اور اسی طرح گھر کے سسٹم کو آفس سے ایکسس کرسکوں مسئلہ یہ ہےآفس میں ہمارا نیٹ ورکنگ سیٹ اپ کچھ اس طرح ہے، ڈی ایس ایل کنکشن موڈیم سے منسلک ہےاسکے بعد موڈیم سے لین کارڈ کے ذریعے لینکس کی فائر وال ’’سموتھ وال ایکسپریس‘‘ جو کہ میں نے ہی انسٹال اور کنفگر کی ہے میں آتا ہے اس فائر وال والے سسٹم میں دو لین کارڈ لگے ہوئے ہیں یعنی ’’ریڈ‘‘ اور ’’گرین‘‘ انٹرفیس،جو لین کارڈ موڈیم کے ساتھ منسلک ہے وہ ’’ریڈ‘‘ انٹرفیس ہے اور یہ ایکسٹرنل نیٹ ورک کے ساتھ موڈیم کے ذریعے کنکٹڈ ہے جبکہ دوسرا لین کارڈ جو کہ ’’گرین‘‘ انٹرفیس ہے اس کے ذریعے سے انٹرنل نیٹ ورک پر موجود تمام کمپیوٹر انٹرنیٹ سے کنکٹ ہوتے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں کیسے موڈیم یعنی ڈی ایس ایل رائوٹر اور سموتھ وال فائر وال کو کنفگر کروں کہ میں دفتر والے سسٹم کو گھر سے ایکسس کرسکوں اور اس پر کام کرسکوں اور اسی طرح گھر والا کمپیوٹر پی ٹی سی ایل کے موڈیم ’’زیڈ ایکس ڈی ایس ایل‘‘ کے ذریعے انٹر نیٹ سے کنکٹڈ ہے اس کو کیسے کنفگر کیا جائے کہ گھر والا سسٹم ریموٹلی ایکسس ہوسکے۔ میں انٹرنیٹ پر تلاش بسیار کے بعد حاضر ہوا ہوں مجھے بہرحال کوئی قابل عمل حل نہیں سمجھ آیا اگر کوئی دوست رہنمائی کردے تو اس کی بہت مہربانی ہوگی۔
شکریہ
والسلام
اعجاز احمد
شکریہ
والسلام
اعجاز احمد