ریو اولمپکس 2016

فہد اشرف

محفلین
برازیل انڈر ۲۳ فٹبال ٹیم نیمار کے ہوتے ہوئے بھی جنوبی افریقہ اور عراق سے گول لیس ڈرا کھیل کے بیٹھی ہوئی ہے :eek:
 
1984 اولمپک گیمز کے دوران ہمارے گھر کے ساتھ موجود میدان میں ہاکی کھیلی جاتی تھی، مجھے یاد ہے کہ میں نے شہتوت کی ایک پتلی لیکن مضبوط سی چھڑی کو اس طرح کاٹا تھا کہ وہ ہاکی جیسی بن گئی تھی اور میں اسی سے ہاکی کھیلا کرتا تھا۔ پچیس تیس لڑکے بالے بیک وقت میدان میں ہاکی کھیل رہے ہوتے تھے اور صرف دو تین کے پاس ہی صحیح والی ہاکی سٹک ہوتی تھی۔

ان ہی دنوں میں میرے سب سے بڑے خالہ زاد بھائی کھاریاں سے گاڑی خریدنے پنڈی آئے تو ہمارے گھر بھی ان کا چکر لگا۔ مجھے اس شہتوت کی چھڑی سے ہاکی کھیلتے دیکھ کر انھیں تھوڑا دکھ ہوا کہ وہ اپنے کالج کی ہاکی ٹیم کے کپتان رہے تھے۔ انھوں نے پوچھا کہ کس پوزیشن پر کھیلتے ہو تو مجھے کہاں اتنی سمجھ تھی، میں نے کہا جہاں بال چلی جائے وہاں پہنچ جاتا ہوں۔ انھوں نے سمجھایا کہ کسی ایک جگہ پر کھیلو۔ حسن سردار، کلیم اللہ، حنیف خان وغیرہ آگے کھیلا کرتے تھے تو میں نے لیفٹ فارورڈ (لیفٹ ونگ) والی پوزیشن منتخب کر لی۔

انھوں نے ہی بتایا کہ فل بیکس اور فارورڈز کی ہاکی سٹک میں فرق ہوتا ہے۔ پھر انھوں نے واپس گاؤں جا کر اپنے کالج کے زمانے کی پڑی تین چار ہاکیوں میں سے ایک فارورڈ والی ہاکی گاؤں کے ایک آدمی کو دے کر واہ بھیج دی۔ اس ہاکی کا مالک بن کر جو فخر محسوس کیا وہ ان گولوں سے زیادہ قیمتی تھا جو کھیل کے دوران کیے تھے۔
 
آخری تدوین:

حسیب

محفلین
احباب سے گزارش ہے ثائنہ نہوال کا میچ جب ٹیلی کاسٹ ہو رہا ہو تو بندے کو ٹیگ کر کے ثواب دارین حاصل کریں۔
ویسے بقول گوگل انکا میچ 11 اگست کوہے لیکن پھر بھی یاد دہانی کروا کر دو جہاں کی برکتیں سمیٹیں۔ شکریہ است۔
یعنی کہ آپ چڑی چھکا بھی شوق سے دیکھتے ہیں
 

فہد اشرف

محفلین
احباب سے گزارش ہے ثائنہ نہوال کا میچ جب ٹیلی کاسٹ ہو رہا ہو تو بندے کو ٹیگ کر کے ثواب دارین حاصل کریں۔
ویسے بقول گوگل انکا میچ 11 اگست کوہے لیکن پھر بھی یاد دہانی کروا کر دو جہاں کی برکتیں سمیٹیں۔ شکریہ است۔
بس تیار رہئے آج 7:50 pm ہندوستانی وقت کے مطابق۔
 

فہد اشرف

محفلین
ثائنہ نے دوسرا سیٹ بھی 21-17 کے اسکور سے اپنے نام کر کے میچ جیت لیا۔
اس سے قبل 9رینک سندھو نے بھی سٹریٹ سیٹس میں فتح حاصل کی۔
 
نیشیکوری نے جاپان کے لئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
طلائی تمغے کی تلاش میں ڈیل پوٹرو اور اینڈی مرے آمنے سامنے۔
 
ہاکی ایونٹ میں
بیلجئیم اورارجنٹائن نے سیمی فائنل کے کوالیفائی کر لیا۔
دونوں ٹیمز نے بالترتیب انڈیا اور سپین کو شکست دی کوارٹر فائنل میں۔
بھلکڑ میاں کمال است میچ پر تھا یا انڈیا کی شکست پر۔
 
Top