ریپوٹیشن کے پوائنٹس

arifkarim

معطل
مبارک ہو! نبیل بھائی نے بھی شاعری شروع کردی ہے:)

اپنی ’’نیک نامی‘‘ کو دیکھتے ہوئے کچھ عرصہ قبل زندگی کا پہلا مصرعہ کہا تھا:
اتنے ہوئے بدنام کہ شہرت ہی غیر فعال کر دی!

اس کو مکمل کرنے والا مجھ سے شاعر کی سند وصول کر سکتا ہے:tongue:
 
نبیل

تکنیکی معاون
قبلہ نہ تو یہ لغویات تھیں اور نہ میں اصلاح کرنے کے مقام پر ہوں۔
لیکن میری رائے میں واقعی آپ کے اندر شاعری کے جراثیم کسی نہ کسی حد تک ضرور پائے جاتے ہیں۔ کہتے رہیں۔
شکریہ فاتح۔ آپ ہی نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ کسی پروگرام کا کوڈ بھی ایک خوبصورت غزل طرح ہوتا ہے، بس ہمیں بھی اسی قبیل کا شاعر سمجھیے۔ :) اس شاعری میں سرقہ بھی کھلے عام چلتا ہے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
۔۔۔۔۔۔یعنی
یہ مراسلہ پڑھنے کے بعد میرا ایمان تازہ ہوگیا کہ جناب عنقریب شعری دھاگوں میں لپٹے نظر آئیں گے۔:applause:
آپ کی ذرہ نوازی ہے مغل صاحب۔ میرا شعر کہنے کا امکان اتنا ہی ہے جتنا کسی شاعر کے سوفٹویر انجینیر بننے کا۔ :)
اب کہیں مثالیں نہ ڈھونڈ کر لے آئیے گا کہ فلاں فلاں سوفٹویر انجینیر شعر کہتا ہے۔ :(
 
فاتح

لائبریرین
مستند ہے آپ کا فرمایا ہوا ۔
فاتح صاحب انہیں گھیر گھار کر ’’ شاعری ‘‘ کی لڑی میں لے آئیں۔

قبلہ یہ کام وارث صاحب کہیں بہتر کر سکتے ہیں کہ اگر وہ نبیل صاحب کو نہ بھی لا سکیں تو کم از کم اس دھاگے کو گھیر گھار کر شاعری کی لڑی میں لے جا ہی سکتے ہیں۔ آخر انہیں ان لڑیوں پر اس قدر تو اختیار حاصل ہے;)

لیکن یہ بھی بجا ہے کہ میں نے اپنی گذشتہ رائے سنجیدگی سے دی تھی۔:)
 
arifkarim

معطل
شاعر برادری سے درخواست ہےکہ ہمارے پیارے سے نبیل بھیا کو تنگ نہ کریں۔۔۔۔۔ ورنہ انکا حال بھی اُس چور کی طرح ہوگا جو کہتا جاتا تھاکہ پولیس کو بلالو، مجھے اپنی ’’شاعری‘‘نہ سناؤ!:rollingonthefloor:
 
مغزل

محفلین
آپ کی ذرہ نوازی ہے مغل صاحب۔ میرا شعر کہنے کا امکان اتنا ہی ہے جتنا کسی شاعر کے سوفٹویر انجینیر بننے کا۔ :)
اب کہیں مثالیں نہ ڈھونڈ کر لے آئیے گا کہ فلاں فلاں سوفٹویر انجینیر شعر کہتا ہے۔ :(

دس مثالیں ابھی دے سکتا ہوں ۔ اپنے دوستوں کی جو اچھے شاعر بھی ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
مبارک ہو! نبیل بھائی نے بھی شاعری شروع کردی ہے:)

اپنی ’’نیک نامی‘‘ کو دیکھتے ہوئے کچھ عرصہ قبل زندگی کا پہلا مصرعہ کہا تھا:
اتنے ہوئے بدنام کہ شہرت ہی غیر فعال کر دی!

اس کو مکمل کرنے والا مجھ سے شاعر کی سند وصول کر سکتا ہے:tongue:

عارف صاحب، میرے خیال میں تو اس 'جملے 'کو مصرع میں ڈھالنے والا بھی مستند شاعر ہو گا;)
 
مغزل

محفلین
شاعر برادری سے درخواست ہےکہ ہمارے پیارے سے نبیل بھیا کو تنگ نہ کریں۔۔۔۔۔ ورنہ انکا حال بھی اُس چور کی طرح ہوگا جو کہتا جاتا تھاکہ پولیس کو بلالو، مجھے اپنی ’’شاعری‘‘نہ سناؤ!:rollingonthefloor:

آپ ظلِ الہی کے معاملات میں ٹانگ نہ اڑائیں ۔ وگرنہ ’’ کالا پانی کی سزا ملے گی ‘‘ یا ’’ دیوار میں چنوادیے جائیں گے ‘‘ :notlistening:
 
مغزل

محفلین
قبلہ یہ کام وارث صاحب کہیں بہتر کر سکتے ہیں کہ اگر وہ نبیل صاحب کو نہ بھی لا سکیں تو کم از کم اس دھاگے کو گھیر گھار کر شاعری کی لڑی میں لے جا ہی سکتے ہیں۔ آخر انہیں ان لڑیوں پر اس قدر تو اختیار حاصل ہے;)

لیکن یہ بھی بجا ہے کہ میں نے اپنی گذشتہ رائے سنجیدگی سے دی تھی۔:)

ہاتھ کنگ کو آرسی کیا ۔ جناب ۔ ابھی کہتا ہوں وارث بھائی سے
 
محمد وارث

لائبریرین
قبلہ یہ کام وارث صاحب کہیں بہتر کر سکتے ہیں کہ اگر وہ نبیل صاحب کو نہ بھی لا سکیں تو کم از کم اس دھاگے کو گھیر گھار کر شاعری کی لڑی میں لے جا ہی سکتے ہیں۔ آخر انہیں ان لڑیوں پر اس قدر تو اختیار حاصل ہے;)

لیکن یہ بھی بجا ہے کہ میں نے اپنی گذشتہ رائے سنجیدگی سے دی تھی۔:)

اجی صاحب، میرا اختیار صرف 'محفلِ ادب' تک ہے اس سے باہر 'پر' جلتے ہیں :)
 
مغزل

محفلین
اجی صاحب، میرا اختیار صرف 'محفلِ ادب' تک ہے اس سے باہر 'پر' جلتے ہیں :)

کیا بات ہے جناب آج بہت خوش ہیں جبھی تو مصرع پر مصرع دیے جارہے ہیں ۔

اب ہے پرواز مری ملکِ سبا کو جبریل
میرا کچھ قرض ہے بلقیس و سلیماں کی طرف
 
فاتح

لائبریرین
آپ ہی کوشش کر لیں۔۔۔ ویسے بھی دوسروں کی شاعری میں رد بدل کرنا تو آپکے دائیں ہاتھ کا کھیل ہے:biggrin:

دائیں ہاتھ کا کھیل کہہ کر کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ میرے لیے یہ کام مشکل ہے؟:tongue:
حضور ساری محفل گواہ ہے کہ آج تک کسی کی نثر میں رد و بدل نہیں کی تو آج یہ روش کیسے ترک کر دوں؟:noxxx:
برا نہ مانیے گا میرے مذاق کا۔۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا بات ہے جناب آج بہت خوش ہیں جبھی تو مصرع پر مصرع دیے جارہے ہیں ۔

اب ہے پرواز مری ملکِ سبا کو جبریل
میرا کچھ قرض ہے بلقیس و سلیماں کی طرف

اجی صاحب میں تو ابھی کل کی فاتح صاحب سے ہونے والی گفتگو کے ہی خمار میں تھا کہ برادرم نبیل نے صبوحی پیش کر دی :)
 
بھئی مغل صاحب! کہاں ہے کل کی ملاقات کا احوال؟ بار بار سرسری سا ذکر ہوئے جارہا ہے جو ہمیں تشنگی کا اشد احساس دلارہا ہے۔ :)
 
ویسے کل فاتح بھائی نے مجھے فون کیا تھا۔ پہلے تو پہیلیاں بجھوائیں، پھر بتایا کہ فاتح بات کررہا ہوں۔ اب میں جس طرح کنفیوژ ہوا، اس سے میرے دفتری ساتھی سمجھے کہ مجھے غیر متوقع طور پر کسی خاتون کا فون آگیا ہے اس لیے شور و غل مچارہا۔ پھر رابطہ میں جانے کیا گڑبڑ تھی کہ مجھے فاتح بھائی کی آواز تو سنائی دے ہی رہی تھی لیکن ساتھ ساتھ میری آواز بھی مجھے واپس سنائی دیتی۔۔۔ :p
پھر موصوف بتانے سے انکاری کہ انہیں میرا نمبر کہاں سے ملا؟ آخر جب انہوں نے یہ اشارہ دیا کہ محفل پر کراچی والوں سے ان کی بات چیت بس ادبی دھاگوں تک محدود ہے اور جن صاحب سے نمبر ملا ہے، ان سے آج ملاقات بھی کرنی ہے تو فورا مغل بھائی کی طرف ذہن گیا اور یہی حقیقت تھی۔۔۔ خط آدھی ملاقات ہوتا ہے تو فون یقینا پون ملاقات ہوتا ہے۔ پون ملاقات کے بعد امید ہے کہ جلد ہی پوری پوری ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوگا۔ :)
 
Top