ریڈآئرس پرو 11 مشرق وسطیٰ ایڈیشن

اسد

محفلین
کیا کسی نے ریڈآئرس کا نیا او سی آر استعمال کیا ہے؟ اس میں عربی اور فارسی کی آپشن تو موجود ہے، مگر اردو کی نہیں۔ میرا خیال ہے کہ یہ صرف ٹائپ سیٹ (نسخ) کتابوں کو او سی آر کر سکتا ہے، کتابت شدہ (نستعلیق) کتابوں کو نہیں۔ دیکھنا چاہئیے کہ زبان فارسی چن کر یہ اردو کی ٹائپ سیٹ کتابوں کو بھی او سی آر کر سکتا ہے یا ہندی حروف پر پھنس جاتا ہے۔
 
سلام میں نے اس کو استعمال کیا ہے یہ عربی زبان میں بھی بری طرح ناکام رہتا ہے تو اردو اور کتابت شدہ فارسی کا کیا کہنا ابھی اس پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے اس کمپنی کو۔
 

باذوق

محفلین
سلام میں نے اس کو استعمال کیا ہے یہ عربی زبان میں بھی بری طرح ناکام رہتا ہے تو اردو اور کتابت شدہ فارسی کا کیا کہنا ابھی اس پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے اس کمپنی کو۔
آپ کو شائد کوئی سنگین غلط فہمی ہوئی ہے۔
عربی زبان میں مڈل ایسٹ ورژن 99 فیصد درست نتائج دے رہا ہے !!
 
آپ کو شائد کوئی سنگین غلط فہمی ہوئی ہے۔
عربی زبان میں مڈل ایسٹ ورژن 99 فیصد درست نتائج دے رہا ہے !!

شکریہ مگر میں نے اس پر جتنی بھی عربی کتب کو عربی عبارت میں تبدیلی کا تجربہ کیا ہے یہ 99 فیصد تو دور 50 فیصد عبارت بھی ٹھیک نہیں کر سکا سب لفظ گڈ مڈ کر دیتا ہے۔
 

باذوق

محفلین
ٹھیک ہے ، میں اپنے خود کے تجربے کی فائل کل یہاں لگاؤں‌ گا۔ ان شاءاللہ۔ کیونکہ سافٹ وئر تو میرے گھر کے سسٹم میں موجود ہے۔ آپ ایسا کریں کہ کوئی عربی متن کی امیج فائل یہاں اٹیچ کر دیں ، میں اسی پر تجربہ کر کے دیکھوں‌ گا۔
 

رند

محفلین
باذوق بھائی کیا کبھی آپ نے کوئی اردو کا سیکن شدہ صفحہ بھی اس میں کنورٹ کرنے کا تجربہ کیا ہے؟ پلیز ذرا اردو کا کوئی صفحہ تجربہ کرکے بتائیں تاکہ اگر تجربہ کامیاب ہو تو ہم لوگ اس کو اردو کے او سی آر کے طور پر استعمال کریں اور پلیز اگر اس سافٹ ویر کی کوئی سائٹ وغیرہ پتہ ہے تو بتائیں اور اگر ہوسکے تو ڈاؤن لوڈ لنک بھی فراہم کردیں یہاں نہیں تو پی ایم میں سی ;)
 

arifkarim

معطل
میرے خیال میں فی الحال نستعلیق کیلئے ایسا کوئی سافٹ وئیر موجود نہیں۔ البتہ اسپر لکھے گئے پی ایچ ڈی نوعیت کے مقالے بکثرت موجود ہیں!
 
Top