ظہور احمد سولنگی
محفلین
ریڈیو سننا ایک بہترین مشغلہ ہے۔ آج کے اس دور میں بھی اس کی افادیت قائم ہے۔
آپ میں سے کتنے آن لائن یا ریڈیو پر پروگرام سنتے ہیں۔
آپ میں سے کتنے آن لائن یا ریڈیو پر پروگرام سنتے ہیں۔
یا حضرت!یار سولنگی کوئی اور بات چھیڑتے تو اچھا تھا۔
ریڈیو کے دور گئے، اب یہ پوچھیں کہ پی سی کون کون استعمال کرتا ہے۔ ہا ہا۔
ریڈیو کی باتیں چھیڑ کر آپ تو اپنا بچپن یاد کر لیں گے لیکن ہمارا سر دکھے گا۔
نہیں بھائی اردو خراب نہیں ہوتی البتہ آپ ایف ایم نہ سنیں۔بچپن میں بی بی سی سے نشر ہونے والے بچوں کے پروگرام سنتے تھے۔
کچھ سال پہلے شاؤٹ کاسٹ پر کچھ عرصہ گانے سنے اب کبھی کبھار ایف ایم ریڈیو سن لیتا ہوں لیکن بہت ہی کم کیونکہ اس سے اردو اور انگریزی دونوں ہی خراب ہوتی ہیں۔
فاروق بھائی!ریڈیو یقیناَ ایک بہت مزے کا میڈیم ہے۔ میں 1460 اے ایم سنتا ہوں جب کبھ گھر سے باہر جاتا ہوں۔
ویسے آپ کونسا اسٹیشن سنتے ہیں؟رات گئے ریڈیو سننے کا ایک الگ ہی سرور ہے، چینل جو بھی ہو۔