علی وقار
محفلین
اس ٹاپک سے شاید کم افراد کو دلچسپی ہو گی مگر فی زمانہ جب ریڈیو سے اکثریت کا تعلق کٹ چکا، میرا سننے کی حد تک تعلق قائم و دائم ہے اور اس میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے جس پر مجھے خود قدرے تشویش ہے۔ آج بھی مجھے ریڈیو سٹیشن سے آتی آواز میں سحر محسوس ہوتا ہے۔ اسے ناسٹلجیا کہیں یا کچھ بھی کہیں، یہ سچ ہے کہ ریڈیو اکیسویں صدی میں بھی اپنی انفرادیت قائم رکھے ہوئے ہے۔ میں نے اب یو ایس بی سے چارج ہونے والا ریڈیو منگوایا ہے تاکہ زیادہ دیر تک چارج رہے اور اس پر مختلف النوع چینلز سنتا رہتا ہوں۔ سوچتا ہوں کبھی کبھار یہاں شیئر کر دیا کروں کہ آج کل مختلف اے ایم، ایف ایم چینلز پر کیا کچھ چل رہا ہے کہ یوں ایک ہسٹری سی سامنے آ جائے گی، یوں ہی کبھی کبھار، جب بھی وقت ملا۔
یہ سلسلہ مستقل تو نہیں ہے کہ ان دنوں مجھے خود وقت میسر نہیں آ رہا ہے مگر یہ لڑی اس مقصد کے لیے بنا دی ہے تاکہ کچھ نہ کچھ اِن پٹ دیتا رہوں۔ دیگر محفلین بھی اگر ریڈیو سے کچھ سن رہے ہوں یا وابستگی رکھتے ہوں تو پروگرامز وغیرہ کی فہرست یا لائیو چلنے والے کسی پروگرام یا شیڈولڈ پروگرام کی نسبت آگاہ کر سکتے ہیں۔
شکریہ۔