ریڈیو پاکستان

آج نیٹ گردی کے دوران ریڈیو پاکستان کی ویب سائٹ نظر سے گزری ۔ جب سے امریکہ کا پیسہ آیا ہے ریڈیو پاکستان کی صحت میں کچھ نکھار ضرور پیدا ہوا ہے۔ جس کا اندازہ سائٹ دیکھ کر بخوبی ہو جاتا ہے۔ سوچا آپ لوگوں سے بھی اس کے متعلق رائے معلوم کر لی جائے۔

http://www1.radio.gov.pk/Urdu/
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ وہاب، کافی اچھی سائٹ لگ رہی ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ اب سرکاری نشریاتی اداروں میں اردو ویب سائٹس کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔
 
نبیل صاحب ۔ مگر ایسے سرکاری اداروں کا کیا کیا جائے جن کا مقصد ہی اردو کی ترقی و ترویج ہے۔ مقتدرہ کو ہی لے لیجئے۔ ان کی ویب سائٹ پر ان کا سب سے اہم رسالہ اخبار اردو تصویری شکل میں موجود ہے۔حالانکہ اردو کے حوالے سے منعقدہ ہر سیمنار میں عطش درانی صاحب کا زور اردو یونی کوڈ تحریر پر ہوتا ہے۔ کرلپ کی لغت میں کب سے خرابی ہے لیکن اس کو دور کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ۔
 
Top