نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
جیسا کہ میں عرض کرتا آیا ہوں، میں نے ان پیج کے فونٹس کی گلفس کی ری نیمنگ کے کام کی پڑتال کے لیے رپورٹ جنریشن کا پروگرام لکھا ہے جو کہ دراصل فونٹ لیب کا پائتھون میں لکھا ہوا میکرو ہے۔ آپ دوستوں کی سہولت کے لیے میں نے اب تک کی ری نیم کردہ فائلوں کی رپورٹ جنریٹ کر دی ہے، اسے میں ایف ٹی پی پر اپلوڈ کر رہا ہوں۔ اسے ذیل کے ربط سے ڈاؤنلوڈ کر لیں:
ftp://urduweb.org/project/glyphreports.zip
رپورٹس جنریٹ کرتے ہوئے میں نے نوٹ کیا ہے کہ ابھی فائل 62 سے لے کر 70 تک میں ری نیمنگ کا کا کام نہیں ہوا ہوا۔
فونٹ لیب کے میکرو کو سیٹ اپ کرنے کے بارے میں میں علیحدہ تھریڈ میں عرض کرنے والا ہوں۔ میری گزارش ہے کہ ترسیمہ جات کی ری نیمنگ کی پڑتال کو بھی آپس میں تقسیم کر لیں، اس کام میں آپ کو اس رپورٹ سے خاطر خواہ مدد مل جائے گی۔ جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:
اس رپورٹ میں ہر گلف کے امیج کے نیچے اس کا صوتی کی بورڈ کے مطابق رومن اردو میں نام اور اس کے نیچے اس کا یہی نام تحریری اردو میں سرخ رنگ میں موجود ہے۔
یہ اردو ٹیکسٹ نفیس نستعلیق فونٹ میں ظاہر ہو رہا ہے۔ اس طرح ری نیمنگ کے کام کی پڑتال کافی آسان ہو جائے گی۔ برائے مہربانی رپورٹ کو درست طور پر ڈسپلے کرنے کے لیے کرلپ کی سائٹ سے نفیس نستعلیق کا ورژن 1.01 بیٹا ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کر لیں۔
یہ رپورٹس ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ میں ہیں اور انہیں استعمال کرنے کے لیے پہلے ذیل کے ربط سے تمام انپیج فونٹس کے گلف امیجز کو ڈاؤنلوڈ کرنا ضروری ہے:
ftp://urduweb.org/project/Report.zip
اس زپ فائل کو ان زپ کرنے پر ایک Report فولڈر بنے گا۔ مذکورہ بالا رپورٹ ایچ ٹی ایم ایل فائلوں کو اسی رپورٹ فولڈر میں کاپی کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ترسیمہ جات کی ری نیمنگ کے کام کے دوران ایف ٹی پی پر کچھ vfb فائلیں اپلوڈ کی گئیں جبکہ جواد نے ttf فائلیں ہی اپلوڈ کی تھیں۔ ری نیمنگ کے کام کی پڑتال کے لیے انہی ری نیم کردہ فائلوں میں ان رپورٹس کی مدد سے غلطیوں کو درست کرکے دوبارہ اپلوڈ کرنا ہے۔ اس موقعے پر مجھے خیال آ رہا ہے کہ ہمیں ورژن کنٹرول سسٹم کا استعمال شروع کر دینا چاہیے تاکہ فونٹ فائلوں کے مختلف ورژنز کا ٹریک رکھا جا سکے۔
زیادہ تر کام درست ہے لیکن کچھ فائلوں میں کافی غلطیاں ہیں جیسے کہ ذیل کی مثال میں دکھایا گیا ہے:
یہ Noorin17 فونٹ کی رپورٹ کا سکرین شاٹ ہے۔
ری نیمنگ کے وقت طے کیا گیا تھا کہ جن ترسیمہ جات میں اعراب آ رہے ہیں ان کے نام کے آخر میں 1 لکھ دیا جائے گا۔ اس طرح کے ترسیمہ جات کے اردو نام کے ساتھ آپ کو سوالیہ نشان (?) نظر آئے گا۔ ہمیں اب یہ بھی طے کر لینا چاہیے کہ اس سلسلے میں کیا کرنا ہے۔
Noorin51 فونٹ میں مفصّلا اور مفصلّا کے ترسیمہ جات ہیں۔