زاتی میسج کا ایرر

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!

جناب باقی سارے مسلے میں نے حل کر دئے ہیں لیکن اب یہ زاتی پیغام میسج کھولنے پر یہ ایرر آرہا ہے

Parse error: parse error, unexpected $ in /home/meriurdu/public_html/forums/privmsg.php on line 1934
کیا کوئی بھائی بتا سکتا ہے کیا مسئلہ ہو سکتا ہے

www.meriurdu.com/forums/index.php
 

فرضی

محفلین
نوید صاحب آپکی سائٹ کے اصول ضوابط میں ذیل کی بات کچھ زیادتی نہیں ہے؟

7۔کسی دوسری ویب سایئٹ کی تشہیر منع ہے۔
 

فخرنوید

محفلین
آپ کو کیا بات زیادتی لگی ہے اس میں جناب ہوا یہ تھا کہ انگلش میں پہلے میں فورم بنا چکا ہوں۔
جس میں کچھ سپیمرز نے بہت تنگ کیا تھا جس وجہ سے میں نے ڈرتے ہوئے اس چیز سے منع کیا۔

جواب لکھنے کا شکریہ

اردو زبان کی ترقی کے لئے کام کرنے والے ہر ساتھی کو ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید
کہتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
آپ اس فورم میں صارف کو پوسٹ کے لحاظ سے محدود کردیں۔ کم از کم پچاس پوسٹ والا صارف ہی کسی سائٹ کا ربط پوسٹ کرسکے۔ کیا ایس ایم فورم میں یہ خاصیت ہے؟
وی بلیٹن میں‌ تو ہے۔
 

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!
ایس ایم ایف فورم پہ شاید ہو لیکن میں نے اسے بند کر دیا ہے۔
کیونکہ اس کے تھیمز میں ایرر کی وجہ سے رجسٹریشن نہیں ہو سکتی ہے نیو ممبرز کی۔

اور ابھی تو میں پی ایچ پی بی بی استعمال کر رہا ہوں ۔اس مین ایسی آپشن نہیں ہے موجود
 

فرضی

محفلین
نوید سپیمرز آپکے لکھے ہوئے کی تھوڑے ہی پرواہ کریں گے۔قواعد پر عمل تو شریف بندہ کرتا ہے اور آپ نے اس پر ہی پابندی لگا لی;)
ان سپیمرز کو روکنے کے لیے ویژؤل کنفرمیشن موڈ انسٹال کرو۔ نہ آئیں گے اور نا لنک وغیرہ پوسٹ کر سکیں گے
 

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!
جناب میں نے قواعدو ضوابط سے وہ فقرہ ختم کر دیا ہے۔
میرے ساتھ ایک مسلہ ہے کہ میرے فورم پہ لوگ جب رجسٹر ہوتے ہیں۔
تو ان کا اکاونٹ بس ایڈمن ہی ایکٹو کر سکتا ہے۔ خود بخود ایکٹو یا اسی یوزر سے نہیں ہو رہا ہے۔
میں نے بہت کوشش کی ہے لیکن یہ ممکن نہیں سکا کہ یوزر خود ای میل سے ایکٹو کر لے یا خود بخود ایکٹو
ہو جاے۔
کوئی بھائی اس مسلے کا حل بتا سکتا ہے


وسلام
 

فرضی

محفلین
جناب فخر نوید صاحب سب سے پہلے تو آپ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ آپ کی سائٹ ورایتی اردو فورم سے ہٹ کر خاصی رنگین ہے۔ گرافکس وغیرہ کا انتظام کافی بھلا لگتا ہے:)

آپ ایڈمن پینل میں General Admin > Configuration میں جاکر Enable account activation میں ایڈمن کی جگہ یوزر یا نان کردیں آپ کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔

ذیل کی تصویر میں ملاحظہ فرمائیں

283073669.jpg
 

فرضی

محفلین
سپیمرز کو روکنے کے لیے ویژؤل کنفرمیشن موڈ کافی مؤثر ہے۔ کم از کم میرا تجربہ تو بہت اچھا رہا ہے۔
 

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم

جناب وہ مسلہ میں نے کل حل کر لیا تھا دراصل ایک فائل میں مسلہ تھا جو میں
نے بعد میں دوبارہ اپ لوڈ کر کے ٹھیک کر لیا ہے اب یوزرز اپنا اکاونٹ اپنی ای میل
سے ایکٹیویٹ کر لیا کریں گے
شکریہ
 
Top