ہندی انڈیا کی موجودہ سرکاری زبان ہے۔ انڈیا میں اسے اولین قومی زبان ہونے کا درجہ بھی حاصل ہے۔
ہندوستانی ، وہ اُردو زبان ہے جو خط نستعلیق اور دیوناگری رسم الخط دونوں میں لکھی جاتی تھی اور آج بھی
انڈیا کے عوام میں لنگوا فرینکا کے طور پر رائج ہے۔ہندوستانیوں کے بابائے قوم موہن داس کرم چند گاندھی
ہندوستانی ہی کو انڈیا کی قومی زبان بنانا چاہتے تھے۔لیکن افسوس ان کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔
ہندوستانی کو مزید سمجھنے کے لیے آپ ذیل کے لغات ملاحظہ فرما سکتے ہیں:
1۔ ہندوستانی اردو ڈکشنری از ڈنکن فاربس
2۔ کلاسیکل ہندوستانی اردو ڈکشنری ایس ڈبلیو فیلن
3۔ہندوستانی اردو ڈکشنری ازشیکشپیئر
4۔ ہندوستانی اردو ڈکشنری از جان ٹی پیلیٹس
ہندی بظاہر تو اردو ہی نظر آتی ہے، لیکن حکومتی، سرکاری اداروں نے اس میں سنسکرت اس قدر ٹھونس
دی ہے کہ اردو والوں کو یہ زبان کچھ غیر فطری سی معلوم ہونے لگی ہے۔
آپ مختصرا یوں سمجھ لیجیے کہ عربی فارسی سے مملو و مغلوب ہندوستانی کو اردو کہا جاتا ہے
اور سنسکرت زدہ ہندوستانی کو ہندی کہا جاتا ہے۔واللہ اعلم بالصواب۔