عبدالحسیب
محفلین
ایک وقت میرا تعلق ایسے حضرات کے ساتھ بھی رہا جو رومی اردو کی ترویج کے لیے کوشاں تھے۔میں بھی اس کام میں کافی حد تک شریک رہا لیکن کچھ وقت بعد علیحدگی اختیار کرلی۔ خیر اُس وقت جو باتیں ذہن میں تھیں ان کا تعلق اردو کا رسم الخط تبدیل کرنے سے نہیں بلکہ جہاں اردو الفاظ خاص طور پر نام وغیرہ لاطینی رسم الخط میں لکھنے پڑتے ہیں جیسے سرکاری دستاویز وغیرہ،ان معاملات میں متفق ہجوں کا استعمال پیشِ نظر تھا۔ مثلاً کسی جگہ 'فاروق'کو 'Farooque'، کہیں 'Farooq'، 'Farook' یا 'Farooc' بھی لکھا جاتا ہے۔اس کا تعلق تلفظ سے محسوس ہوتا ہے لیکن زبان کے اصل رسم الخط میں تلفظ چاہے جو ہو ہجوں میں فرق نہیں آتا۔ جب ہم دوسرے رسم الخط میں لکھنے لگتے ہیں تو تلفظ کا اہم کردار ہوتا ہے۔ میری مراد یہاں یہ بات شامل کرنے سے یہ تھی کہ اگر ممکن ہو تو اس پہلو پر بھی ہم کچھ گفتگو کر سکتے ہیں۔