بہت دنوںکے بعد ایک بہترین ، خوبصورت اور تعمیری سوال دیکھنے اور پڑھنے کوملا۔
میرا خیال ہے کہ آج کے دور میں انگریزی زبان دنیا بھر میں کاروباری زبان ہے۔ انگریزی سیکھنے سے ہماری قوم کی رغبت نہیں رہی کہ یہ ہم پر زبردستی حکومت کرنے والوں کی زبان تھی۔ لیکن اب جب کہ انگریز کی حکومت کو ختم ہوئے 61 سال ہو گئے ہیں۔ ہمیں اس زبان سے دنیا کی کاروبار ضرورتوں کے لئے انگریزی سیکھنی چاہئیے۔ اگر مجھے کچھ شاگرد میسر آجائیں تو میں انگریزی کی کمپوزیشن سکھانے کے لئے تیار ہوں۔ کمپوزیشن آجانے کے بعد صرف اور صرف ذخیرہء الفاظ کو بڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ نسبتاً آسان ہے۔
ایک مزید زبان سیکھنے کے کئی اور فائیدے بھی ہیں وہ یہ کہ الفاظ ہمارے خیالات کے لئے اینٹوں کا کام کرتے ہیں۔ الفاظ کے بغیر ایک خیالات کی ایک عالی شان عمارت کی تعمیر نا ممکن ہے۔ یہ جان لیجئے کہ ہر بڑی تعمیر کے پیچھے ایک اچھوتا لیکن مکمل خیال موجود ہوتا ہے۔ لہذا مزید زبان ، مزید الفاظ ہماری ایک شدید ضرورت ہیں۔