مبارکباد زبیر کو سالگرہ مبارک

رضوان

محفلین
23 تاریخ کو میرے بیٹے زبیر کی سالگرہ ہے۔ یہ دوسری سالگرہ وہ ہم سب گھر والوں سے دور منا رہا ہے۔
میری جانب سے اسکی امی، عمیر عمیرہ، منیزہ کی جانب سے بہت بہت مبارک خدا تمہیں خوشیاں اور کامرانیاں دے، زندگی میں کامیابیاں تمہارے قدم چومیں۔ جون میں جب تم آؤ گے تو دھوم دھام سے تقریب منائیں گے۔ جانے کتنے منصوبے بنا رکھے ہیں، خدا تمہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ اب مزید لکھنے کی تاب نہیں :birthday: :congrats:
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبیر بیٹے کو میری طرف بھی سالگرہ کی ڈھیروں مبارکیں۔ اللہ تعالی آپ کو زندگی کے ہر میدان میں ترقی عطا فرمائے اور ہر امتحان میں کامیابی۔ آمین۔
 

قیصرانی

لائبریرین
زبیر اور آپ کے والدین کو بہت بہت مبارکباد ہو۔ مگر دور جا کر سالگرہ منانے کی بات سمجھ نہیں آئی؟
بے بی ہاتھی
 

رضوان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
زبیر اور آپ کے والدین کو بہت بہت مبارکباد ہو۔ مگر دور جا کر سالگرہ منانے کی بات سمجھ نہیں آئی؟
بے بی ہاتھی


شکریہ نبیل اور قیصرانی ہم سے تو دور ہی بیٹھا ہے نا۔ یو کے میں لیکن بسا ہوا دل میں ہے۔ کیک گھر پر بھی کٹے گا اور اس کے حصے کا منجمدکر کے رکھ دیا جائے گا۔
 

ماوراء

محفلین
محب۔۔ :roll:


زبیر کیا دیکھے گا کہ اس میں نے اسے یہاں وش کیا ہے؟؟ ہاں بڑا ہو کر شاید دیکھ لے۔ اس لیے زبیر کو دوسری سالگرہ بہت مبارک ہو۔ میری دعا ہے کہ اللہ زبیر کو صحت و تندرستی دے۔ اور بڑا ہو کر بہت اچھا بچہ بنے۔ اپنے پاپا کی طرح بالکل نہیں۔ ان سے زیادہ اچھا۔ :p

273_kake_1.gif
موم بتیاں زیادہ ہو گئی ہیں۔ :?
 

رضوان

محفلین
ماوراء نے کہا:
محب۔۔ :roll:


زبیر کیا دیکھے گا کہ اس کی آنٹی نے اسے یہاں وش کیا ہے؟؟ ہاں بڑا ہو کر شاید دیکھ لے۔ اس لیے زبیر کو دوسری سالگرہ بہت مبارک ہو۔ میری دعا ہے کہ اللہ زبیر کو صحت و تندرستی دے۔ اور بڑا ہو کر بہت اچھا بچہ بنے۔ اپنے پاپا کی طرح بالکل نہیں۔ ان سے زیادہ اچھا۔ :p

273_kake_1.gif
موم بتیاں زیادہ ہو گئی ہیں۔ :?

اتنا عمدہ اور اتنا خوبصورت کیک

بہت بہت شکریہ ماوراء آنٹی؟ :lol:
ویسے یہ اس کی دوسری سالگرہ نہیں ہے۔ دو سال سے تو وہ ہم سے دور ہے۔
 

ماوراء

محفلین
:oops: ایک تو میں غور سے پڑھتی بھی نہیں ہوں۔ :?

خیر، کتنے سال کا ہے؟؟ جلدی بتائیں پھر میں اپنے میسج کو ایڈیٹ کروں۔ :p
 

الف عین

لائبریرین
مبارک زبیر رضوان اور سارے خاندان کو۔ اللہ زبیرکو صحت و تندرستی بھی دے اور ایمان اور تقویٰ کی دولت سے بھی نوازے۔
 

رضوان

محفلین
آمین اعجاز صاحب یہ ساری مبارکبادیں وہ خود ہی آکر وصول کرے گا انشاءاللہ۔
ماوراء اب ایڈٹ کرنے کی نہیں ہورہی اور سچ بتاؤں تو مجھے تم سے یہی امید تھی۔ ایکبار پھر شکریہ یہ تمہارے خلوص کی نشانی ہے اس کو رہنے دو قطعاً کچھ غلط نہیں ہے۔
 

ماوراء

محفلین
رضوان، خلوص کی نشانی۔۔۔؟ اور امید کیا تھی کہ میں نے آپ کا پیغام صیحح پڑھا نہیں ہو گا؟ :p
 

F@rzana

محفلین
زبیر کی سال گرہ مبارک ہو رضوان
جس جذبے کے تحت آپ نے لکھا ہے، اس ضزبے کو اس پیغام کا ہر پڑھنے والا محسوس کر رہا ہے،
پروردگار آپ لوگوں سے جلد ملاقات کا بہانہ فراہم کریں،آمین
زبیر کی اچھی، لمبی، صحتمند ، نیک اور صالح زندگی کے لیئے دعاگو رہوں گی۔
:lol: :lol: :lol:
ماورا ہمیشہ اپنا کیک پیش کرتی ہیں اور بہت لذیذ ہوتا ہے
پیار خلوص کی چاشنی کی آمیزش سونے پہ سہاگہ۔
 

زیک

مسافر
زبیر کو سالگرہ مبارک ہو۔ امید ہے یو‌کے میں خوب مزے کر رہا ہو گا۔
 

رضوان

محفلین
شکریہ فرزانہ
جزبات کو زبان دینے کے معاملے میں مجھے کورا ہی سمجھیں لیکن میرے بچے مجھے خوب سمجھتے ہیں۔(انکی ماں کو شکایت ہی رہتی ہے )
زکریا بہت بہت شکریہ
مزوں کے متعلق تو اتنا ہی کہ کاش ہم اپنے بچوں کے بچے ہوتے پھر بتاتے کس بھاؤ بکتی ہے۔ ہم لوگ کچھ جلدی پیدا ہو گئے 20 تیس سال :wink:
 

عمیر

محفلین
معزز ارکانِ محفل اور اس خاص محفل کے شہزادہ صاحب(زبیر)!
السلام و علیکم!! ۔۔میں کون؟؟ میں زبیر کا بڑا بھائی عمیر اور آج اس خاص موقع کی وجہ سے میں بھی اس حلقہء اردو میں شمعولیت اختیار کر ہی گیا۔۔حالانکہ ابو جی نے با رہا کہا اور ہم بچوں نے ٹال دیا۔۔!!ہی ہی!!
خیر سب سے پہلے پاکستان ۔۔تو یہاں سب سے پہلے زبیر کو میری طرف سے بھی بہت بہت سالگرہ مبارک ہو، اور نیا سال بھی؟؟۔۔۔ارے عمر کا اک اور نیا سال یار!
ولسلام
 

تیشہ

محفلین
آئے ہائے غضب خدا کا ، صبح تییس کو میری بڑی بیٹی کی اقرا ء کی بھی سالگرہ ہے ۔، :)
 

تیشہ

محفلین
رضوان نے کہا:
23 تاریخ کو میرے بیٹے زبیر کی سالگرہ ہے۔ یہ دوسری سالگرہ وہ ہم سب گھر والوں سے دور منا رہا ہے۔
میری جانب سے اسکی امی، عمیر عمیرہ، منیزہ کی جانب سے بہت بہت مبارک خدا تمہیں خوشیاں اور کامرانیاں دے، زندگی میں کامیابیاں تمہارے قدم چومیں۔ جون میں جب تم آؤ گے تو دھوم دھام سے تقریب منائیں گے۔ جانے کتنے منصوبے بنا رکھے ہیں، خدا تمہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ اب مزید لکھنے کی تاب نہیں :birthday: :congrats:


ہماری سب کی طرف سے بھی آپکے بیٹے کو سالگرہ مبارک ہو ، دعاؤں کے ساتھ ، ہیپی برتھھ ڈے ٹو یو عمیر بیٹے ‘
مجھے یہ ٹاپک دیکھ کر اچھا لگا کہ آپ کی برتھ ڈے بھی سویرے کی ہے ، :) میری بیٹی کی بھی اسی تاریح کی ہے ،
بلکے میں کیک کا آڈر دے چکی ، اب کل شام کآٹ کے کھائیں گے تو سمجھ لیں گے آپکی طرف سے بھی کھایا ،
 

رضوان

محفلین
دیکھیں سیانوں (اصلی والے) نے اسی وجہ سے کہا ہے کہ دوسروں کو خوشیوں میں شریک کرنے سے خوشیاں بڑھتی ہیں اور دکھوں کو شیئر کرنے سے دکھ کم ہوتا ہے۔
مبارکباد اور بہت مشکور ڈھائی گھنٹے ہی تو باقی ہیں اور بجائے ای کارڈ بھیجنے کے یہ کتنی عمدہ بات ہے کہ ہم سب کو اس خوشی میں شریک کرلیں۔
(پاکستان میں تو 23 آہی چکی )
 

عمیرہ

محفلین
معزز ممبران السلام علیکم،
کئی بار سوچا کہ اپنا اکاؤنٹ بنا لوں مگر ہمیشہ یہی سوچ کہ رک گئی کہ شاید فورم کو وقت نہ دے سکوں۔۔۔۔لیکن قسمت میں لکھا تھا سو بھائی کی سالگرہ بہانہ بنی :)
پیارے ویر بیسویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو!!!
اللہ تعالٰی لمبی زندگی عطا فرمائے۔آمین!
 

ماوراء

محفلین
اب اگر میں غلطی نہ کر دوں تو یہ عمیرہ رضوان کی بیٹی ہی ہے۔ :?
بھائی کی سالگرہ تو بڑی اچھی ثابت ہوئی کہ آپ یہاں کی ممبر بن گئی ہیں۔ آپ کو محفل پر خوش آمدید۔ اور اپنا تعارف کروانا نہ بھولیے گا۔
 

رضوان

محفلین
آخر اس نے آکر بھانڈا پھوڑ ہی دیا لیکن “ماوراء آنٹی“ میں پہلے ہی بندوبست کرچکا ہوں اور تمہارے پیغام کا اقتباس محفوظ ہو چکا :lol: اب پچھتائے کیا ہوت اب پیغام ایڈٹ کرنے سے کیا ہوگا؟
 
Top