زراسوچیئے

بنگش

محفلین
شکر کریں کچھ سوچ تو رہے ہیں، ورنہ ہم جسی عالی دماغ قوم اور دماغ سوزی جیسا فضول کام !!!!!!!!!
 

طالوت

محفلین
ہاں جی یہ عجب مصیبت ہے ، پہلے پرچے آتے تھے ، پھر ای میلز آنے لگیں اب ایس ایم ایس ، 100 بندوں کو فارورڈ کرو نہیں نقصان ہو جائے گا ، جھوٹ سمجھنے والا مر گیا ۔۔۔ پتا نہیں اس قوم کی عقل گھاس چرنے گئی ہے ۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو ایسی کسی بات پر نہ تو یقین رکھتا ہوں اور نہ ہی عمل کرتا ہوں کہ اتنے لوگوں کو بھیجو تو یہ ہو گا اور نہیں بھیجو گے تو یہ ہو گا۔

باقی جہاں تک فرحان صاحب نے مراسلہ چسپاں کیا ہے، بالکل صحیح ہے کہ ایسے ایس ایم ایس جن کا تعلق کسی حدیث یا اسلامی تعلیم سے ہے بغیر تحقیق کیئے آگے ارسال نہیں کرنے چاہییں۔
 

اظفر

محفلین
میرے خیال میں سب سے بہتر حل ایسے ایس ایم ایس کو دیکھتے ہیں ڈیلیٹ‌کر دینا ہے ۔ میں تو ہمیشہ یہی کرتا ہوں‌۔ اس کے علاوہ اور ایک قسم کے ایس ایم ایس بھی عام ہیں جس میں ویب سایٹس دی ہوتی ہیں اور کہا ہوتا ھے ان ویب سایٹس نے فلاں فلاں غلط کام کیا مثلا نبی پاک ؏ کے خاکے ، قران کے بارے میں غلط مواد وغیرہ۔ ہمارے نافہم بھائی خود ہی ان میسج کو اتنا زیادہ پھیلاتے ہیں کہ جس کو علم نہیں ہوتا اس کو بھی پتا چل جاتا ھے فلاں فلاں ویب سایٹ‌پر ایسا کچھ ہے ، پھر وہ ویب کھول کر دیکھتا ہے ۔ یون‌ ہم لوگ خود ہی ایسی باتیں کی پبلسٹی کرتے ہیں ۔ اس قسم کے تمام ایس ایم ایس سے بچنا ہی چاہیے نہ کہ جوش میں آکر 100 لوگوں‌کو فاروڈ کر دیں‌۔
 
Top