زرداری صاحب کی ذہنی صحت کے بارے میں شکوک و شبہات

محسن حجازی

محفلین
ایک برطانوی اخبار نے آصف زرداری صاحب کی ذہنی صحت کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

اس کے علاوہ یہ رپورٹ بھی پچیس اگست کو اسی اخبار میں شائع ہوئی۔

اخبار لکھتا ہےکہ زرداری صاحب بھول جانے کی بیماری میں بھی مبتلا ہیں اور انہیں اپنے بچوں اور اہلیہ کی سالگرہ یاد رکھنے میں بھی مشکل پیش آتی رہی ہے۔ اخبار نہ بھی لکھتا تو بھی پچھلے چار چھے ماہ کی کارکردگی یہ ثابت کرنے کو کافی ہے کہ دروغ گو را حافظہ نیست۔

اب کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائيں کیا۔
 

تیلے شاہ

محفلین
سنا ہے اب ایک اور رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے کے کسی حکیم صاب کا نسخہ استعمال کرنے کے بعد
اب وہ ہرقسم کی حکومتی ذمہ داری نبھانے کے قابل ہوگئے ہیں اور 10 فیصد والا فارمولا بھی یاد آگیا ہے
ویسے ڈاکڑ نے کراس چیک کے لیے ان سے دو دونی چار بھی سنا ہے
 

حسن علوی

محفلین
اب سالگرہ کی تاریخ بھولنے تک تو ٹھیک مگر کل کلاں اگر قوم کی تقدیر کے فیصلے کر کے بھول گئے تو کسے موردِ الزام ٹھہرائیں گے۔ موصوف تو صاف مُکر جائیں گے کہ جی مجھے تو کچھ یاد نہیں اب کر لیں جو کرنا ھے۔
 
نہیں میں ذاتی طور پر نہیں جانتا مگر یہ جانتا ہوں کہ کس موقع پر کیا ڈس انفارمیشن پھیلائی جاتی ہے۔ ویسے یہ میرا خیال ہے کہ یہ زرد صحافت ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
بخدمت جناب ہمت علی صاحب
سجادہ نشین آستانہ زرداریہ عالیہ

ہم تو سمجھے کہ آپ تائب ہوگئے مگر رہے نادان کے نادان یا ہم یا آپ اس کا فیصلہ تو بعد کا قصہ ہے۔ زرد صحافت تو ٹھیک یہ لیکن زرد سیاست؟ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین بیچ اس مسئلے کے؟
آج چھے کروڑ ڈالر کے اثاثے بھی بحال کروائے گئے ہیں سوئٹزرلینڈ میں۔ یہ ہمارا پھر ایک معصوم سا سوال ہےکہ زرداری صاحب اگر اس قدر ہی ضعف حافظہ کے مریض ہیں تو یہ یاد کیسے رہتا ہے کہ کس ملک میں کہاں اکاؤنٹ ہے اور اس میں کتنی لکشمی ہے؟
 
بخدمت جناب ہمت علی صاحب
سجادہ نشین آستانہ زرداریہ عالیہ

ہم تو سمجھے کہ آپ تائب ہوگئے مگر رہے نادان کے نادان یا ہم یا آپ اس کا فیصلہ تو بعد کا قصہ ہے۔ زرد صحافت تو ٹھیک یہ لیکن زرد سیاست؟ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین بیچ اس مسئلے کے؟
آج چھے کروڑ ڈالر کے اثاثے بھی بحال کروائے گئے ہیں سوئٹزرلینڈ میں۔ یہ ہمارا پھر ایک معصوم سا سوال ہےکہ زرداری صاحب اگر اس قدر ہی ضعف حافظہ کے مریض ہیں تو یہ یاد کیسے رہتا ہے کہ کس ملک میں کہاں اکاؤنٹ ہے اور اس میں کتنی لکشمی ہے؟
بھائی سچ کہنے سے تو کبھی تائب نہ ہوئے۔
میں‌ زرداری کے دفاع میں‌کچھ نہیں کہہ رہا مگر یہ اخبار کی خبری ڈس انفارمیشن ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بھائی سچ کہنے سے تو کبھی تائب نہ ہوئے۔
میں‌ زرداری کے دفاع میں‌کچھ نہیں کہہ رہا مگر یہ اخبار کی خبری ڈس انفارمیشن ہیں۔

ہمت بھائی آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں زرداری صاحب آج بھی ہم سب کے کان کتر سکتے ہیں۔ اور اپنی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔
 

فاروقی

معطل
میرے خیال سے ان کے لیے نسخہ.حریرہ گاو زبان ٹھیک رہے گا. . . بھئی زرداری صاحب کے لی. . . . لیکن عہدہ صدارت انہیں کیسے یا د رہ گیا ہے
 

امکانات

محفلین
ذرد صحافت ہے
سازشی عناصر ہوا دے رہے ہیں۔

ہمت بھائی کوئی الزام بغیر بنیاد کے نہیں ہوتا زارداری صاحب نے عدالت میں حاضری سے بچنے کے لیے اپنی دماغی بیماری کا عذر کیا تھا یہ وکیلوں کے مشورے سے ہوا تھ اس حوالے سے باقاعدہ سرٹیفکٹ داخل کر وایا گیا تھا یہ دماغی بیماری کی خبر سوئس بنک کے اسی کیس سے پیدا ہوئی ہے غلطیا ں‌ ذردای صاحب کریں تو میڈیا کیا کر سکتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی ہمت بھائی کہہ دیں گے کہ ڈاکٹری سرٹیفکیٹ بھی جھوٹا ہے۔ تو ہم اور آپ کیا کر لیں گے۔
 

خرم

محفلین
ہمت بھائی بچارے اگر سچا بھی کہہ دیں تو کیا ہوگا؟ زرداری نے تو پھر بھی صدر بن جانا ہے۔ اور یہ امراض تو ہمارے رہنماؤں کو تبھی ہوتے ہیں جب جیل یا عدالت میں ہوں، اقتدار کی گدڑ سنگھی تو غلام محمد ایسے معذور کو کئی برس پاکستان کا گورنر جنرل بنا گئی تھی، زرداری تو خیر سے بات کر لیتے ہیں‌ابھی۔
 
Top