محسن حجازی
محفلین
زرداری صاحب کے حامی زرداری صاحب کو خاصا معصوم سمجھتے ہیں۔ بلکہ یوں کہا جائے کہ علم ہونے کے باوجود کتمان حق کے مرتکب ہوتے ہیں۔
آج مجھے زرداری صاحب کے اثاثوں کی ہوش ربا تفصیلات پڑھنے کا اتفاق ہوا۔
مزید تفصیلات یہاں موجود ہیں
خلاصہ اس کا یہ ہے کہ پاکستان میں چالیس سے زائد مقامات پر وسیع و عریض پلاٹ، زرعی زمینیں، مکانات کوٹھیاں، چھے کے لگ بھگ شوگر ملوں میں شیئرز، دو درجن کے لگ بھگ بیرونی ممالک میں فرنٹ کمپنیاں، دس کے قریب برطانیہ میں مکانات وغیرہ، دو بیلجئم میں، ایک فرانس میں، دس کے لگ بھگ امریکہ میں، اور عالمی بینکوں میں تیس کے لگ بھگ اکاؤنٹس شامل ہیں جن میں برکلے بینک، سوئس بینک، امریکن ایکسپریس وغیرہ شامل ہیں۔
موصوف کے کل اثاثہ جات کی مالیت کا اندازہ 1 اعشاریہ 8 ارب ڈالر بتایاجاتا ہے اور پاکستان کے دوسرے امیر ترین آدمی مانے جاتے ہیں۔
بہرطور، اس تمام بدعنوانی کے باوجود زرداری صاحب عالمی سطح پر کسی شمار قطار میں نہیں آتے، ہمسایہ ملک میں InfoSys کی سالانہ آمدنی چار اعشاریہ ایک آٹھ ارب ڈالر بتائی جاتی ہے جس میں ہر سال دو زرداری صاحب سے خریدے جا سکتے ہیں۔ TATA Consultancy Services کا ریوینو بھی پانچ اعشاریہ سات ارب ڈالر بتائی جاتی ہے جس میں زرداری صاحب جیسے ہرسال دو تین خریدے جا سکتے ہیں۔
زرداری صاحب کے نئے گیٹ اپ کے متاثرین اسے پڑھیں
زرداری صاحب کے ماضی کے بارے میں دوبارہ سے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں چھپ رہا ہےاور اطلاع کے مطابق زرداری صاحب کے بارے میں 3000 خبریں چھپ چکی ہیں۔ زرداری صاحب کے کوتاہ اندیش حامی اسے کردار کشی کا نام دے رہے ہیں حالانکہ یہ حقائق پہلے سے موجود ہیں، بس انہیں دوبارہ سے چھاپا جا رہا ہے۔
اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو اور اللہ کرے کہ زرداری صاحب کے بارے میں مجھ سمیت تمام ناقدین کے اندازے غلط ثابت ہوںی
آمین۔