نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ اماوس کی تاریک رات تھی۔ صدارتی محل کرپشن کی تاریکیوں میں ڈوبا ہوا تھا۔ کہ اچانک شور اٹھا۔ سب لوگ دوڑے دوڑے صدارتی کمرے کی جانب بڑھے تو ایک پریشان کن منظر سامنے تھا۔ کیا دیکھتے ہیں کہ زرداری بنیان نیکر پہنے ہانپ رہا ہے۔ اور ایک ہی بات چلا رہا ہے۔ کہ میں مرشد ہوگیا، میں مرشد ہوگیا۔ باادب وزیروں نے ڈرتے ڈرتے پوچھا۔ ظلِ سبحانی ماجرا کیا ہے؟ زرداری نے کہا ابھی ابھی میرے خواب میں ضیاالحق مرحوم تشریف لائے تھے۔
اور مجھے پھولوں کا ہار پہنا کر کہا۔ جس پیپلز پارٹی کو میں گیارہ سال میں ختم نہ کرسکا۔ تم نے اس کو پانچ سال میں زندہ درگور کر دیا۔ آج سے تو میرا مرشد ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ تو ناانصافی ہے نین بھائی(n)
وہ پورا "ملک" چرا لیں اور ہم "کیچ فریز" بھی نہیں چرا سکتے:(

بئی پورا ملک چوری نہیں کیا۔۔۔ صرف خزانوں اور کچھ معاہدوں میں ہیرا پھیری کی ہے۔۔۔ اسے تم ہاتھ کی صفائی یا ذہن کی کارروائی کہہ سکتے ہو۔۔۔ لیکن چوری بہرحال نہیں۔۔۔ :p
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے بات تو ٹھیک ہی ہے۔

اصل پیپلز پارٹی صرف ذوالفقار علی بُھٹو والی ہی تھی۔ باقی سب نے موروثیت کے فائدے اُٹھائے ہیں۔
 
زرداری یقینا برا ہے۔۔ لیکن ضیا سے اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔
ضیا پاکستان کا سب سے برا حکمران ہے اب تک۔ اسے پاکستان کا دجال کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
زرداری یقینا برا ہے۔۔ لیکن ضیا سے اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔
ضیا پاکستان کا سب سے برا حکمران ہے اب تک۔ اسے پاکستان کا دجال کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

تو خواب میں ضیاء نے جو کہا وہ انکساری تھی۔۔۔ :p
آپ اسے سچ کیوں سمجھ بیٹھے۔۔۔۔ :ROFLMAO:
 
Top