زمبابوے کی ٹیم آجکل دورہ پاکستان پر ہے جہاں اسکو 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔ یوں پاکستان میں سیزن کا ابتدا ہو رہا ہے جس میں اس سیریز کے بعد پاکستان سوپر لیگ کا ناک آؤٹ مرحلہ اور اسکے بعد پے درپے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی شاید بی یا سی ٹائپ ٹیمز کا دورہ ہے لیکن فی الوقت وہ بھی چلے گا۔


پہلا ایک روزہ 30 اکتوبر
دوسرا ایک روزہ 1 نومبر
تیسرا ایک روزہ 3 نومبر

پہلا ٹی ٹوئنٹی 7 نومبر
دوسرا ٹی ٹوئنٹی 8 نومبر
تیسرا ٹی ٹوئنٹی 10 نومبر

 
تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
پہلے سیریز لاہور میں شیڈول پائی تھی لیکن سموگ کے کارن یہ سیریز راولپنڈی جبکہ پی ایس ایل کے میچز کراچی شفٹ کر دیے گئے ہیں۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاہین شاہ آفریدی نے 49 رن دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ وہاب ریاض نے 41 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ عماد وسیم 49 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

i


فوٹو بشکریہ : EspnCricinfo
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور زمبابوے کے دوران ایک روزہ عالمی میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔

زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

اس وقت 33 اوور کے اختتام پر زمبابوے نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 اسکور بنائے ہیں۔

ولیم 55 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

پاکستان کی طرف سے افتخار احمد نے تین، جبکہ حارث، محمد موسیٰ اور فہیم اشرف کو ایک ایک وکٹ ملی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
حیرت ہے آج شاہین شاہ آفریدی کا جادو نہیں چلا کہ ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کی جبکہ افتخار نے چوتھی وکٹ بھی لے لی۔
 

شمشاد

لائبریرین
زمبابوے کی ٹیم 45٫1 اوور میں 206 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی ٹیم نے 17 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 102 اسکور بنائے ہیں۔

امام الحق نے بہت آہتہ بیٹنگ کی ہے اور 49 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوا۔ سٹرائک ریٹ 80٫32 تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کو جیتنے کےلیے 32 اوور میں 101 اسکور کی ضرورت ہے، جو کہ اوسطاً 3٫15 فی اوور ہے۔

پاکستان یہ میچ با آسانی جیت سکتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان نے یہ میچ با آسانی چھ وکٹوں سے جیت لیا جبکہ ابھی 88 گیندیں باقی تھیں۔

بابر اعظم کا انفرادی اسکور 77 رہا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب 64 پر تین آؤٹ ہیں۔ اور تینوں وکٹیں محمد حسنین کی ہیں۔

کیا ہی ظالم باؤلر ہے پانچ اوور، تین میڈان اور صرف چھ اسکور دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
 
Top