زمینی دن کا کوئز

تجمل حسین

محفلین
آج جب میں نے گوگل کھولا تو سامنے ہی گوگل کی نئی تصویر نظر آرہی تھی۔
بالکل ایسی۔:rolleyes:
earth-day-2015-5638584300208128.3-hp.gif
میں نے سوچا دیکھوں تو سہی کہ آخر آج کونسا خاص دن ہے جو گوگل نے یہ تصویر لگائی ہے؟

بس جناب پھر کیا تھا فوراََ اس پر کلک کیا تو سامنے گوگل کا کوئز موجود تھا۔ اپنی پسند کے مطابق سوالات کے جواب دیے تو گوگل نے مجھے یہ پرندہ مجازی انعام میں دے دیا۔

red-capped-manakin.jpg

اور ساتھ یہ تبصرہ بھی تھا۔
You're a red-capped manakin!
You love to dance and you dance to love–preferably on a branch unobstructed by other vegetation.

کیسا لگ رہا ہے؟؟؟:question:
آپ بھی کوشش کریں اور ہوسکے تو گوگل کا انعام بھی یہاں پیش کریں۔ :)
 

تجمل حسین

محفلین
محفل کے بھائیو۔۔۔۔ مم مم میرا مطلب ہے محفل میں موجود میرے بھائیو اور بہنوں !
کدھر غائب ہیں سب۔ آجاؤ جلدی سے ۔ گوگل بابا کا یہ کوئز صرف آج ہی کے لیے ہے۔
جلدی سے گوگل بابا کو جواب دیں اور ہمیں اپنے انعام کے بارے میں بتائیں تاکہ ہمیں بھی معلوم ہوسکے کہ گوگل بابا جی آپ کے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں۔
تو بس پھر جلدی سے آؤ۔

ابن سعید مقدس مزمل شیخ بسمل منصور آفاق نعیم یاد نوید رزاق بٹ محمداحمد عبدالقیوم چوہدری شاہد شاہنواز نبیل رانا حافظ ہارون فرحان عباس لئیق احمد فرخ منظور محمد خلیل الرحمٰن نویدظفرکیانی عندلیب راشد احمد زہیر عبّاس باباجی ادب دوست آوازِ دوست فاروق احمد بھٹی زیک محب علوی عبدالر حمن لائیبریرین مجذوب ثاقب عبید عبدالمغیث توصیف یوسف پپو عزیزامین آبی ٹوکول ملک حبیب محمد فرقان عمر سیف طارق شاہ نظام الدین
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
:)

ہمیں بھی عاطف بھائی والا جواب ملا ہے اور ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہم ایک سالم بکرا نگل سکتے ہیں۔ :)

شاید فش کے بجائے میٹ پر سیلیکشن کا نتیجہ ہے یہ۔ :) :) :)
 

تجمل حسین

محفلین
مزید محفلین کو بھی ٹیگ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ محفلین کے متعلق معلومات مل سکیں۔

اس طرح فعال محفلین کا بھی پتہ چل جائے گا۔
 

آوازِ دوست

محفلین
بھائی جی بتائیں تو سہی کیا ملا ہے؟ تصویر اور بابا جی کا تبصرہ یہاں پوسٹ کردیں۔
انعام وہ دیکھ کر ڈرا ہوں جو دوسروں کو ملے ہیں میں تو ایسی کوشش ہی نہیں کی سب کو" پبو شبو" ہی دیے ہیں گوگل نے بڑی فراخدلی سے :)
 

تجمل حسین

محفلین
انعام وہ دیکھ کر ڈرا ہوں جو دوسروں کو ملے ہیں میں تو ایسی کوشش ہی نہیں کی سب کو" پبو شبو" ہی دیے ہیں گوگل نے بڑی فراخدلی سے :)
لگتا ہے پھر آپ نے مجھے ملنے والا انعام نہیں دیکھا؟
مجھے تو بڑا کیوٹ سا پرندہ ملا ہے۔۔:)
کوشش تو کریں۔ ہمت مرداں مدد خدا۔
 
Top