ضیاء حیدری
محفلین
ایک حقیقت مجھے بیان کرنے دیجئے۔
زمین کو کتنا گہرا کھودا جاسکتا ہے، کئی اقوام نے کو شش کی ہے، جرمنی جاپان، امریکہ اور روس۔ سب زیادہ گہرائی میں روس نے ڈرل کیا تھا، تقریبا سات میل سے زیادہ، پھر درجہ حرارت اتنا زیادہ ہوگیا کہ ڈرل بٹ پگھل نے لگیں، ڈرلنگ کا پروگرام بند کردیا گیا اور ایک سوال پیدا ہو گیا کیا دوزخ زمین کے نیچے ہے۔
سیدنا ابو ہریرہ فرماتے ہیں ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے کہ اچانک کسی چیز کے گرنے کی آواز سنی تو نبیﷺ نے فرمایا تمہیں معلوم ہے کہ یہ کیا ہے؟ ہم نے کہا اللہ اور اسکے رسول ﷺ زیادہ جانتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: «هَذَا حَجَرٌ رُمِيَ بِهِ فِي النَّارِ مُنْذُ سَبْعِينَ خَرِيفًا، فَهُوَ يَهْوِي فِي النَّارِ الْآنَ، حَتَّى انْتَهَى إِلَى قَعْرِهَا» یہ پتھر تھا , جسے ستر سال قبل جہنم میں پھینکا گیا ,تو وہ اب تک جہنم میں گرتا رہا حتى کہ اسکے پیندے میں پہنچ گیا۔ صحیح مسلم: 2844 اس صحیح حدیث سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ جہنم زمین میں ہے, کیونکہ یہ آواز زمین پہ سنی گئی , جسے رسول اللہ ﷺ نے بھی سماعت فرمایا اور آپ کے اصحاب نے بھی۔ سیدنا عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : إِنَّ الْجَنَّةَ فِي السَّمَاءِ ، وَإِنَّ النَّارَ فِي الْأَرْضِ بلا شبہ جنت آسمان میں ہے اور جہنم زمین میں ہے ۔ مستدرک حاکم : 8698