زمیں جنبد، نہ جنبد گل محمد (از عاطف خالد بٹ)

عاطف بٹ

محفلین
السلام علیکم،
کافی سوچ بچار کے بعد میں نے روزنامہ ’نئی بات‘ کے لیے ہفتہ وار بنیادوں پر کالم لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میرے موضوعات ہمیشہ کی طرح معاشرتی فلاح اور قومی بہبود سے جڑے ہوئے ہوں گے، البتہ کبھی کبھار بین الاقوامی امور بھی زیر بحث آیا کریں گے۔ اسی سلسلے کا پہلا کالم آج شائع ہوا جو یہاں پیش کیا جارہا ہے۔ آپ سب کی آراء و تجاویز کا انتظار رہے گا!
p13_02.jpg
 
نایاب

لائبریرین
محترم بٹ بھائی آپ کو " نئی دنیا " میں صحافت کا سفر مبارک ہو ۔
اللہ تعالی آپ کو سچ لکھنے سننے کی توفیق خاص سے نوازے ۔۔آمین
اچھا کالم لکھا آپ نے ۔
جانے کب چھوٹے گی نعروں سے جان
اور سچ میں ترقی کرے گا پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
بہت شکریہ نایاب بھائی۔ جزاک اللہ خیراً :)
 
تلمیذ

لائبریرین
بٹ جی، وعلیکم السلام،
یہ خبر جہاں میرے لئے انتہائی مسرت و انبساط کی وجہ ہے وہاں باعث صد افتخار بھی ہے کہ اپنی محفل کا ایک جید رُکن میں اسٹریم کے اردو پریس میں شامل ہو گیا ہے۔اللہ پاک سے دعا ہے، کہ آپ کا اشہب قلم یوں ہی کامیابیوں کے سنگ میل عبور کرتا جائے اور مزید ترقیاں آپ کے قدموں میں ہوں۔
مزید گزارش ہے یہاں محفل پر بھی ایک مستقل دھاکہ اپنے کالم ’زاویہ‘ یا کسی اور نام سے کھول دیں اور اس میں اپنے کالم چسپاں کرتے رہیں تاکہ جو اہل محفل روزنامہ مصروفیت یا کسی اور وجہ سے ’نئی بات ‘باقاعدگی کے ساتھ نہ پڑھ سکیں وہ یہاں سے مستفیدہوتے رہیں۔
 
سر، بےحد شکریہ۔ جزاک اللہ خیراً
جی، میں ایسا ہی کرتا ہوں کہ ایک مستقل دھاگہ بنادیتا ہوں 'زاویہ' کے نام سے تاکہ میرے کالم وہاں دستیاب ہوا کریں اور وہیں سب کو ٹیگ بھی کردیا کروں گا ہر نئے کالم کے ساتھ۔
 
Top